3مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے پاکستان بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔


25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء کے  وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ کراچی میں جامعہ صدر الشریعہ لانڈھی کے مہتمم مفتی سید ثاقب شاہ امجدی صاحب سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دنیا بھر میں دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں خوب کو سراہا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ کا دورہ کیا جہاں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت علاقائی نگران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ قصور کے طلباء کو 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ الہ آباد کابینہ میں قائم فیضان مدینہ شہزادہ گرین سٹی میں بھی 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔( رپورٹ: محمد عاصم عطاری نگران کابینہ) 


پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ   دعوت اسلامی کےرکن زون سیدمحمدقمررضاعطاری مدنی نے15جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک نگران کابینہ سیدصداقت شاہ صاحب کے ہمرہ ہٹیابالااطراف چکوٹھی سیکٹراورلمنیاں ڈویژن میں چندنیواثاثوں کاوزٹ کیا۔

دوران وزٹ فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ اورزیرتعمیرمدرسۃالمدینہ للبنات کےواقفین اورکمیٹی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور پلاٹ کی پیمائش کرکے نشاندہی کر تے ہوئے شعبے کاتعارف پیش کیااور دینی خدمات میں مصروف عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کواپنی پراپرٹیزدینے پران کاشکریہ اداکیا۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مزنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


24جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی علامہ غفران محمود سیالوی صاحب کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے علامہ صاحب سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ اور غفران سیالوی صاحب کے درمیان دینی امور کے حوالے سے باہم تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 


27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں  میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے زون نگران، کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے علاقوں میں 12 دینی کاموں میں فعّال ہونے اور عاشقانِ رسول کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین حاجی وقار المدینہ عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلہ میں 20جنوری2021ء بروز بدھ تتلے عالی ڈویژن کی جامع مسجد عمر فاروق میں علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل علاقہ کو نماز عصر کے بعد نیکی کی دعوت کی دی گئی ۔

جبکہ نماز مغرب کے بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰ لہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی کامونکی کابینہ)


 شعبہ پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14جنوری2021ء بروز جمعرات رکن زون محمدقمررضاعطاری مدنی نے مظفرآبادکابینہ کے ڈویژن انوارشریف میں فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ کا وزٹ کیا ۔

جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے واقف جناب ماسٹررفیق احمد اوران کے صاحبزادے اشتیاق احمدسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ خدامیں خرچ کرنے کے فضائل بتائے جبکہ ان کے ساتھ پلاٹ کی پیمائش کرکے نشان دہی کی اورانھیں تعمیرات میں تعاون کا ذہن دیا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے پلاٹ دعوت اسلامی کودینے پر شخصیات کاشکریہ اداکیا اور دعاؤں سے نوازا یادرہے ! اس موقع پررکن زون آئمہ مساجدمولاناشکیل مدنی اورعلاقہ نگران محمداسحاق عطاری بھی موجودتھے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دار الافتاء اہلسنت  کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دار الافتاء اہلسنت میں موجود مفتیانِ کرام اور علمائے کرام سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 تشریف لانے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی کے تاجر محمد مسرور عطاری کی دکان پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ کے حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بازار اور مارکیٹ میں دیگر تاجران کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)