دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء بروز جمعۃ لینڈز ریکارڈ سنٹر کوٹ مومن ضلع سرگودھامیں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن حافظ عبدالمنان بیگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈنصرت علی بوسال  سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور افسران و عملہ نے شرکت کی۔

سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا انصر مدنی نگران بھلوال زون نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشاد چیمہ، D.Cجنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورایا،اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز،اسسٹنٹ کمشنر H.Rرانا فاروق احمد، C.E.Oایجوکیشن محمد امین چوہدری سمیت دیگر افسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

نگران حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر شرکانے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں قائم ایک مارکیٹ میں کپڑے کے تاجر محمد عاشق کی دکان پر دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت نیکی کی دعوت اسلامی کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف کے دکانوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون محمد اشرف عطاری ونگران کابینہ مولانا ذی وقار عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم پولیس آفس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میںS.S.Pآپریشنزکاشف اسلم، آرائی ملک عاطف، S.H.Oپولیس ڈولفن اور دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مفتی محمدعرفان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت مبارکہ بیان کی۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 27 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔

مکتبۃ المدینہ کا افتتاح درود شریف کی صداؤں میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کیا۔ اس موقع پر نگران زون حیدر آباد حاجی ایاز عطاری اور مقامی عاشقان رسول موجود تھے۔

رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو اس مکتبہ المدینہ سے کتابیں خرید کر پڑھنے اور علمِ دین میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا اور دعائیں کیں۔

افتتاح کے موقع پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول میں مدنی رسائل بھی تقسیم فرمائیں۔


دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے ناظم تعلیمات، استاذ العلماء علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی صابری رحمۃ اللہ علیہ 17نومبر 2020ء کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔

26نومبر 2020ء بروز جمعرات دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں سوئم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن صاحب، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی سمیت کثیر علمائے کرام، جامعہ نعیمیہ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں جہاں مفتی منیب الرحمن صاحب سمیت دیگر علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بھی مفتی جمیل احمد صاحب کی مختصر حالات زندگی بیان کیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کےلئے بارگاہ رب العزت میں دعائیں کیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس اور سیالکوٹ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں P.H.Dہولڈرز، یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے وقتاً فوقتاً مدارس اور مساجد کا قیام کرتی رہتی ہے۔

اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے 25نومبر 2020ء کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مسجد ”فیضانِ جیلان“ کا افتتاح کردیا گیا۔

مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد علی عطاری نے کیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام آج رات بعد نماز عشاء پنجاب کراکری عثمان مین بازار اچھرہ لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام تاجران سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ذہنی آزمائش سیزن 12 کے لئے آج  29 نومبر 2020ء کو کراچی کی ٹیم کی سلیکشن کی جائیگی۔ اس دوران Contestants سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوگا۔ آڈیشن میں کامیاب ہونے والے عاشقان رسول کو ذہنی آزمائش سیزن 12 میں کراچی کی نمائندگی کا موقع دیا جائیگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں

03131200026


آج 28نومبر 2020ءکی صبح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام، ناظمین، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے آیاتِ قرآنیہ، احادیث نبوی اور بزرگانِ دین کے تقوے پر مشتمل واقعات کی روشنی میں ”تقویٰ اور خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ جانشین امیر اہلِ سنت نے طلبہ کو تقویٰ اختیار کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد بڑھ چڑھ مدنی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں جامعات المدینہ پاکستان للبنین و للبنات کے طلبۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے براہ راست شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو جامع مسجد لطیف آبادیونٹ نمبر8 حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”فضائل مسجد اور ایثار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔