19 رجب المرجب, 1446 ہجری
12جنوری 2021ء کو مہتمم جامعہ نضرۃ العلوم
کراچی استاذ العلماء مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید
کہا اور فیضان مدینہ میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتیان کرام
نے فتاوٰی جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مفتی الیاس رضوی صاحب نے اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا دورہ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کی تحریری و تصنیفی خدمات کے متعلق معلومات فراہم
کیں۔ بعد ازاں مفتی صاحب نے شعبہ مدنی چینل کے ڈیپارٹ کابھی وزٹ کیا اور مدنی چینل
کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔دورے کے اختتام پر مفتی صاحب
نے دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔