دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 2:00 بجے پاکستان میں مختلف مقامات پر پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس پروفیشنلز اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”اپنی سوچ بدلئے“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


18نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسد علوی D.P.O، محمد یونس D.S.Pہیڈ کوارٹر، عمران چیمہ D.S.Aصدر، حنیف ججہ انسپکٹر، محمد نواز انسپکٹر، طاہر D.S.Pوارڈن، میاں احسان D.S.Pسٹی اور S.H.O`sسمیت سب انسپکٹر وارڈن اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19نومبر 2020ء کو U.E.Tناروال کے مین سیمینار ہال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر محمد ثوبان عطاری نے کیمپس کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2020ء کو ناروال میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں شعبہ پروفیشنلز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


19نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت یونیورسٹی آف ناروال میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔


انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز ناروال میں 19 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو سیالکوٹ میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں شعبہ پروفیشنلز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو سوشل سکیورٹی اسپتال سیالکوٹ میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور U.M.Tکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپناتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


19نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس سندھ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، علمائے کرام اور نعت خوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے معجزات اور قرآن پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج سمبڑیال میں میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے آڈیٹوریم میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ڈینز، Consultants ، ایڈمن آفیسرز اورمیڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر S.K.Tمیں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے ذمہ داران سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔