
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر ریحان (سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر عتیق الرحمن(جنرل سرجن)،
ڈاکٹر ظہور احمد (یورولوجسٹ)، ڈاکٹر عثمان (میڈیکل اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر فرخ الاسلام (E.N.Tاسپیشلسٹ) اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”حسن
اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں، مدنی چینل، مدنی چینل کڈز اور ڈیجیٹل دعوت اسلامی کے بارے میں بتایا اور
انہیں بھی دین متین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پنجاب کے علاقے چنیوٹ کے میڈیسن بازار میں نیکی
کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو
ہفتہ وار رسائل اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف
پیش کیااور انہیں ایصالِ ثواب کی نیت سے خرید کر تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کچہری بازار کے کلاتھ مارکیٹ میں دکاندار اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ
ثواب کے لئے تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی۔
پاکستان بھر میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع

دعوت اسلامی کے مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
ملک بھر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ اللہ
یار، جیکب آباد، اشاعت الاسلام ملتان،سخی سرور، خان پور،رہیلاوالی، میلسی،
بہاولنگر، خانیوال، فیصل آباد،گوجرہ، جھنگ،قبولہ شریف، جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو،ڈیرہ
اسماعیل خان، رحمان سٹی لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، ڈڈیال اور گجرات
میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک” عاجزی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور ان اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ عاجزی تمام
انبیاء علیہم
السلام، صحابہ کرام اور اولیاء
کرام کی سنت ہے۔ نگران پاکستان نے عاجزی کے حوالے سے خلیفۂ وقت عمر بن عبد العزیز
رضی اللہ عنہ کی سیرت
بھی بیان کی جبکہ نگران پاکستان نے حضرت
عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ ” لوگوں میں
بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کے ہاں عاجزی
والا ہے“
.jpg)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک ملک و بیرون ملک شعبہ تعلیم سے وابستہ
اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر
عطاری بھی موجود تھے۔
نگران شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ معاشرے
کو ایک بہترین افراد فراہم کرنے میں جو اہم ذریعہ ہے وہ ایک عورت کی صورت میں ”ماں
“بنتی ہے۔اسلامی بہنوں کا کردار مثالی ہونا چاہیئے اور ہمیں اس طبقے کو نظر انداز
نہیں کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے بھی اسلامی بہنوں
کو وہیں جانا چاہیئےجہاں جانے کی شریعت نے اجازت دی ہے اور گفتگو کرنے میں بھی
شریعت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ہر نیک کام میں رب کی رضا شامل ہو اور نگران شوریٰ نے
اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے حقوق بھی ادا کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5دسمبر 2020ء کو ایڈن
ویو سوسائٹی لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف
کامرس کے تاجران نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو تجارت کے مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو
پولیس ڈیپارٹمنٹ S.S.Pسینٹرل آفس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے اور اس
معاملےمیں ذات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنا آئیڈیل بنانے کا ذہن دیا۔

سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت شاہ پور صدر حلقہ ڈپٹیانوالہ میں 04 دسمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی
مشاورت سمیت حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں نگران کابینہ ندیم عطاری نے 12 دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی تجاویز پیش کیں اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی
بنانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: بلال عطاری ڈویژن مدنی انعامات)
وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13 رکنی وفد کی
مولانا عمران عطاری سے ملاقات

وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13
رکنی وفد نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری اور مجلس پروفیشنلز کے ذمہ داران سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وفد نے نگران شوریٰ کو اپنا تعارف کروایا جس پر
نگران شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کی تشریف آوری پر خو ش آمدید کہا۔ ا س موقع پر
نگران شوریٰ نے انہیں ہر نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں سوتے وقت بھی یہ نیت کرنا چاہیئے کہ عبادت میں قوت حاصل کرنے کے لئے سورہا ہوں۔
نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ ہر کام اللہ کی
رضا کے لئے کیا جائے یہاں تک کہ اگر کسی سے ملاقات بھی کریں تو اللہ کی رضا کے لئے ملاقات کریں۔
یوتھ پارلیمنٹ کے وفد دعوت اسلامی کے اقدام کو خوب
سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پچھلے دنوں داتادربار مسجد لاہور کے خطیب مفتی
رمضان سیالوی صاحب کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
جنید عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں مفتی رمضان
سیالوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان کی والدہ مرحومہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات اورمغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
رکن شوریٰ نے مفتی رمضان صاحب سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ممکنہ معاونت کی
درخواست بھی کی۔
آج رات نگران شوریٰ کی خالہ (اماں) کا سوئم ہوگا ،
مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران
شوریٰ کی خالہ کا سوئم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رات 8:00 بجے قرآن خوانی کا سلسلہ ہوگا جبکہ 8:30 بجے نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس پروگرام کے بعد ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا جائیگا جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ 3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کردی
گئی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 01دسمبر2020ء بروز منگل فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون
ذمہ دار، اراکین کابینہ اور ڈویژن و علاقہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور عطاری نے شرکا کو ذیلی حلقے تک تقرری مکمل
کرنے خود مدنی قافلوں میں سفر کرنے کروانے اور نیک اعمال کے نفاذ کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئےحاضرین کو 13 دسمبر2020ء بروز اتوار سے ہونے والے 1 ماہ
کے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب دلائی۔( رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ
فاروق آباد کابینہ)
اراکین شوریٰ دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف
شہروں کا دورہ کرینگے

دعوت اسلامی کے اراکینِ شوریٰ ، ذمہ داران اور
مبلغین دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دینی کاموں کے سلسلے میں ملک و بیرون ملک سفر
کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں اراکینِ شوریٰ حاجی سید لقمان
عطاری اور حاجی محمد علی عطاری رواں ماہ پاکستان کےمختلف شہروں کا دورہ کرینگے جہاں
مجلس خدام المساجد و المدارس، شعبہ اثاثہ جات اور مجلس تعمیرات کے ذمہ داران سے
مشورہ کرنا اور ان کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ان کے شیڈول میں
شامل ہے۔
شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
آج 3 دسمبر 2020ء کو حیدر آباد میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اجتماع کے بعد ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کرینگے،4اور 5دسمبر 2020ء کو ملتان ریجن، 6دسمبر 2020ء کو فیصل آباد
ریجن، 7دسمبر 2020ءکو لاہور ریجن، 8 اور 9 دسمبر 2020ء کو اسلام آباد ریجن
میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ذمہ داران کے ساتھ ہونے
والے تمام مدنی مشورے کا وقت بعد نماز ظہر سے نماز عشاء تک ہوگا۔