دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں تھیلیسیمیا ویلفیئر کے چیف ایڈ منسٹریٹر آفیسر کرنل (ر) ڈاکٹر سید عبد الباسط سعید اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد اسد نے ان کا استقبال کیا۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نے تھیلیسیمیا ویلفیئرسوسائٹی کے صدر میجر جنرل (ر) صہیب احمد سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ رکن شوریٰ نے ادارے کے سماجی خدمات کو بھر پور سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے پاکستان تھیلیسیمیا سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات بھی کی۔

صہیب احمد نے رکن شوریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی نے کرونا وبا کے مشکل گھڑی میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرکے صف اول کا کردار ادا کیاہے۔

اس احسن اقدام پر دعوت اسلامی کو تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور سرٹیفکیٹ بھی پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)