
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو
کوہسار کالونی حیدر آباد میں قائم جامع مسجد فیضان رقیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔

14دسمبر 2020ءکو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
انڈس ہوٹل حیدر آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔محمد ثوبان عطاری نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدر آباد کے آڈیٹوریم میں پروفیشنلز
اجتماع ہوا جس میں I.Tڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دینی
کاموں صرف کرنے کا ذہن دیا۔
ایشین انسٹیٹیوٹ
آف میڈیکل سائنس حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشین
انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ادارے کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی
گزارنےاور ادارے میں وقتاً فوقتاً دینی سیشن رکھوانے کا ذہن دیا۔
.jpg)
پچھلے دنوں سندھ کے شہر سانگھڑ میں دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی
ترغیب دلائی۔محمد ثوبان عطاری نے اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے
کا ذہن بھی دیا۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے قارئین کو مطلع کیا
جاتا ہے کہ جنوری 2021 سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ عیسوی ماہ کے حساب سے شائع کیا
جائے گا لہٰذاماہنامہ فیضان مدینہ کی ترسیل اور مکتبۃُ المدینہ پر دستیابی بھی عیسوی
ماہ کی مناسبت سے ہوگی۔
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ
المدینۃ العلمیہ Islamic Research Center
کوئٹہ زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد، حفاظ کرام کو
اسناد بھی تقسیم کی گئیں

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ زون
میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز اور تاجر
اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور
اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر کوئٹہ زون میں حفظ مکمل
کرنے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بیرونِ ملک رہائش پذیر حافظِ قراٰن و ناظرہ خواں اسلامی بھائیوں
کےلئے مدرسۃ المدینہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 126 دن کے آن لائن مدرس کورس کا آغاز ہورہا ہے جس میں مدنی قاعدہ، مکمل قرآن پاک تجوید کے ساتھ ساتھ قرات سیکھنے کا موقع ملے گا
نیز طریقۂ تدریس میں مہارت حاصل کرنے
کا موقع بھی ملے گا۔
کورس کی
تکمیل پر کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کو اہل سنت کی مساجد میں مؤذنی، مدرسۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی میں تدریس کرنے کے بہترین مواقع مل سکیں گے۔
داخلہ کےلئے صرف اسلامی بھائی دئیے گئے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ فرمائیں
923139226252+
923182388050+

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ خان پور پنجاب
میں عمر شیخ C.C.P.Oلاہور سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے عمر شیخ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے
ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت فرمائی۔
مدرسۃ المدینہ حمید پورہ کے ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ
پر اجتماع غوثیہ کا انعقاد

11دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مدرسۃ المدینہ للبنین حمید پورہ کے ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ پر اجتماع غوثیہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو علم دین حاصل کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر
اور سیرت غوث پاک رضی
اللہ عنہ کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
محمد ثوبان عطاری حیدر آباد میں مختلف مقامات پر سنتوں
بھرےبیانات فرمائیں گے

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اراکینِ
شوریٰ، ذمہ داران اور مبلغین وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان
عطاری ان دنوں سندھ کے دورے پر ہیں۔ دوران دورہ 14 دسمبر 2020ء بروز پیر حیدر آباد
میں مختلف مقامات پر تاجر، پروفیشنلز اور ایجوکیشن سے وابستہ افراد کے درمیان سنتوں
بھرےبیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر 12 بجے ایشین ہسپتال
میں، دن 3 بجے چاندنی S.R.C.Tموبائل مارکیٹ میں، شام 4:45 بجے نگاہِ مدینہ
مسجد کلاتھ مارکیٹ میں، شام 6 بجے سرفراز کالونی آفس بلمقابل بن طیب ہسپتال فلور 2
سیلانی ویلفیئرٹرسٹ میں، رات 7:30 بجے انڈس ہوٹل ٹھنڈی سڑک میں، رات 10 بجے فیضان رقیہ مسجدکوہسار فیز 2 میں بیانات کا
سلسلہ ہوگا۔
آج رات حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی کے عرس کی محفل میں مفتی محمدقاسم عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے

حیدر آباد کے مشہور بزرگ، جگر گوشۂ غوثِ اعظم
حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےجس میں ملک
بھر سے علمائے کرام اور عاشقان اولیاء حاضری دیکر
اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔
دوران عرس آج 14 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی
مجلس مزارات اولیاء کے زیر اہتمام دربار عالیہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔
محفل نعت میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء
مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس محفل نعت میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔