فیصل آباد کراس والاجھنگ روڈ پر مجلس خدام المساجد و المدارس  جامع مسجد فیضان بہار مدینہ کی تعمیرات کے لئے سنگِ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے مسجد کی بنیاد رکھتے ہوئے مسجد کی جلد تعمیرات اور اس کی تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے والوں کے لئے دعائیں کیں۔ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو مسجد کی تعمیر جلد مکمل کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


9دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شالیمار باغ لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اس میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں بلدیہ  ٹاؤن کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان ہاشمی میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں امام مسجد محمد عمر فیاض عطاری مدنی، مقامی علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے ”شان غوث اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ اپنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری وار برٹن پنجاب میں واقع ایک ٹیکسائل ملز کے ڈائریکٹر میاں اعجاز شیخ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے میاں اعجاز شیخ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت فرمائی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔ رکن شوریٰ نے مرحومہ  کے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور ان کی درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں بھی کیں۔


ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات بمطابق 10 دسمبر 2020ء  کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری ”نزع کی سختیاں کیسے آسان ہو؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


6دسمبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آبادسمیت ملک و بیرون ملک میں کم و بیش 900 مقامات پر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ اور حاجی سید لقمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت و ضرورت“پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نیکی کی دعوت یہ اتنا عظیم کام ہے جو میرے کام آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کیا، ہمیں اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پاک کو پڑھنا اور سمجھنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ صحابہ کرام علیہمُ الرِّضوان نے نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سفر کرکے، تکلیفیں اٹھاکر، حتٰی کے اپنی جانوں کو قربان کرکےاسلام اور دین کی دعوت دے کرہم سب کے لئے نمونہ عمل پیش کیا۔ حاجی عمران عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ نیکی کی دعوت دینے میں لذت ہے ، بد قسمتی سے ایک بڑی تعداد اس لذت سے محروم ہے. نگران شوریٰ نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ زندگی گزارنے کا طریقہ مدنی قافلہ سکھاتا ہے، معاشرہ ہمارے کردار سے بنتا ہے ہم اچھے معاشرہ اچھا ،ہم بُرے معاشرہ بُرا، مسجد میں بیٹھنے کا جذبہ مدنی قافلے سے ملتا ہے، عبادات کی درستگی مدنی قافلے میں نصیب ہوتی ہے، قلبی و ذہنی سکون مدنی قافلے میں ملتا ہے۔


مدنی چینل کے ناظرین کے لئے خوشخبری، جس پروگرام کا ناظرین کو ساراسال انتظار رہتا ہے وہ پروگرام شروع ہوچکا ہے۔

مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ذہنی آزمائش سیزن (12) 15 دسمبر 2020ء سے جاری ہے۔ پروگرام کی میزبانی معروف اسلامک اسکالر رکن شوری حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کررہے ہیں ۔ذہنی آزمائش ایک علمی مقابلہ ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آڈیشن میں کامیاب ہونے والے اسلامی بھائی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ذہنی آزمائش سیزن 12 کے تمام Episodeکی ٹائمنگ رات 8:00 بجے سے 10:00 بجے تک ہوگی جس کو مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

مزید اس صفحے کے ذریعے آپ جان سکیں گے : کونسی ٹیم کا کس کے ساتھ مقابلہ ہے؟ کونسی ٹیم کس سے آگے بڑھ گئی ہے؟اس سلسلے کا مکمل شیڈول کیاہے؟

ذہنی آزمائش سیزن 12 کا شیڈول

Winner

Team vs Team

Day

Islamic Date

Date

EP

گجرات

watch video

گجرات vsڈیر ہ غازی خان

Tuesday

30 ربیع الاٰخر1442

15Dec

1

سرگودھا

watch video

سرگودھا vs کراچی مدنی

Wednesday

01جماد الاولیٰ1442

16Dec

2

ساہیوال

watch video

اسلام آباد vs ساہیوال

Thursday

02جماد الاولیٰ1442

17Dec

3

کراچی مدنی

watch video

اسلام آباد ، کراچی مدنی، ڈیرہ غازی خان

Sunday

05جماد الاولیٰ1442

20Dec

4

ایبٹ آباد

watch video

فیصل آباد vs ایبٹ آباد

Monday

06جماد الاولیٰ1442

21Dec

5

واہ کینٹ

watch video

چشتیاں vs واہ کینٹ

Tuesday

07جماد الاولیٰ1442

22Dec

6

لاہور

watch video

لاہور vs ڈڈیال

Wednesday

08جماد الاولیٰ1442

23Dec

7

ڈڈیال

watch video

فیصل آباد، ڈڈیال، چشتیاں

Thursday

09جماد الاولیٰ1442

24Dec

8

سیالکوٹ

watch video

سیالکوٹ vs پشاور

Monday

13جماد الاولیٰ1442

28Dec

9

ملتان

watch video

ملتان vs کوئٹہ

Tuesday

14جماد الاولیٰ1442

29Dec

10

لودھراں

watch video

لودھراں vs سکھر

Wednesday

15جماد الاولیٰ1442

30Dec

11

پشاور

watch video

سکھر، پشاور، کوئٹہ

Thursday

16جماد الاولیٰ1442

31Dec

12

گجرانوالہ

watch video

گجرانوالہ vs حیدر آباد

Monday

20جماد الاولیٰ1442

04Jan 2021

13

کراچی مکی

watch video

اوکاڑہ vs کراچی مکی

Tuesday

21جماد الاولیٰ1442

05Jan

14

سبی

watch video

سبی vs خانپور

Wednesday

22جماد الاولیٰ1442

06Jan

15

حیدر آباد

watch video

حیدر آباد، اوکاڑہ، خانپور

Thursday

23جماد الاولیٰ1442

07Jan

16

گجرات

watch video

1st Pre Quarter Final

کراچی مدنی vs گجرات

Monday

27جماد الاولیٰ1442

11Jan

17

ساہیوال

watch video

2nd Pre Quarter Final

حیدر آباد، ساہیوال

Tuesday

28جماد الاولیٰ1442

12Jan

18

واہ کینٹ

watch video

3rd Pre Quarter Final

واہ کینٹ vsسیالکوٹ

Wednesday

29جماد الاولیٰ1442

13Jan

19

لاہور

watch video

4th Pre Quarter Final

لودھراںvs لاہور

Thursday

01جماد الاخریٰ1442

14Jan

20

سرگودھا

watch video

5th Pre Quarter Final

سرگودھا vs پشاور

Monday

05جماد الاخریٰ1442

18Jan

21

ڈڈیال

watch video

6th Pre Quarter Final

کراچی مکی vs ڈڈیال

Tuesday

06جماد الاخریٰ1442

19Jan

22

گجرانوالہ

watch video

7th Pre Quarter Final

سبی vs گجرانوالہ

Wednesday

07جماد الاخریٰ1442

20Jan

23

ملتان

watch video

8th Pre Quarter Final

ملتان vs ایبٹ آباد

Thursday

08جماد الاخریٰ1442

21Jan

24

سرگودھا

watch video

1st Quarter Final

سرگودھا vs ڈڈیال

Monday

12جماد الاخریٰ1442

25Jan

25

گجرات

watch video

2nd Quarter Final

گجرات vs ساہیوال

Wednesday

14جماد الاخریٰ1442

27Jan

26

گوجرانوالہ

watch video

3rd Quarter Final

گوجرانوالہ vs لاہور

Friday

16جماد الاخریٰ1442

29Jan

27

4th Quarter Final

Monday

19جماد الاخریٰ1442

01Feb

28

Semi Final

Semi Final

1st Semi Final

Wednesday

21جماد الاخریٰ1442

03Feb

29

2nd Semi Final

Friday

23جماد الاخریٰ1442

05Feb

30

Final

Final

Final

Sunday

25جماد الاخریٰ1442

07Feb

31


حافظ آباد کے تھانہ سٹی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حسان علی (ہیڈ محرر)، محمد لقمان (A.S.I)، محمد لیاقت (سب انسپکٹر) کانسٹیبل اور تھانے کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

نگران زون محمد وسیم عطاری نے ”عفوو درگزر “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ترغیب دلائی کہ ہمیں بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے۔ نگران زون نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنے گھروں میں دینی ماحول بناتے ہوئے آپس میں حسن اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔


ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر ریحان (سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر عتیق الرحمن(جنرل سرجن)، ڈاکٹر ظہور احمد (یورولوجسٹ)، ڈاکٹر عثمان (میڈیکل اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر فرخ الاسلام (E.N.Tاسپیشلسٹ) اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں، مدنی چینل، مدنی چینل کڈز اور ڈیجیٹل دعوت اسلامی کے بارے میں بتایا اور انہیں بھی دین متین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پنجاب کے علاقے چنیوٹ کے میڈیسن بازار میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار رسائل اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیااور انہیں ایصالِ ثواب کی نیت سے خرید کر تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کچہری بازار کے کلاتھ مارکیٹ میں دکاندار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام ملک  بھر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ اللہ یار، جیکب آباد، اشاعت الاسلام ملتان،سخی سرور، خان پور،رہیلاوالی، میلسی، بہاولنگر، خانیوال، فیصل آباد،گوجرہ، جھنگ،قبولہ شریف، جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو،ڈیرہ اسماعیل خان، رحمان سٹی لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، ڈڈیال اور گجرات میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک” عاجزی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور ان اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ عاجزی تمام انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام اور اولیاء کرام کی سنت ہے۔ نگران پاکستان نے عاجزی کے حوالے سے خلیفۂ وقت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کی سیرت بھی بیان کی جبکہ نگران پاکستان نے حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ ” لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کے ہاں عاجزی والا ہے“ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک ملک و بیرون ملک شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔

نگران شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ معاشرے کو ایک بہترین افراد فراہم کرنے میں جو اہم ذریعہ ہے وہ ایک عورت کی صورت میں ”ماں “بنتی ہے۔اسلامی بہنوں کا کردار مثالی ہونا چاہیئے اور ہمیں اس طبقے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے بھی اسلامی بہنوں کو وہیں جانا چاہیئےجہاں جانے کی شریعت نے اجازت دی ہے اور گفتگو کرنے میں بھی شریعت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ہر نیک کام میں رب کی رضا شامل ہو اور نگران شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے حقوق بھی ادا کرنے کا ذہن دیا۔