15 دسمبر 2020ء سے شروع ہونے والا سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ اپنے اختتام کو پہنچا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کا گرینڈ فائنل5فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں منعقد ہوا جس میں سرگودھا اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ رہا۔ ہزاروں عاشقان رسول نےذہنی آزمائش کا گرینڈ فائنل دیکھنے کے لئے جناح اسٹیدیم کا رُخ کیا جبکہ پروگرام کی میزبانی مذہبی اسکالر رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمارہے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد سرگودھا کی ٹیم میدان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اختتام پر دونوں ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں عمرے کے ٹکٹس و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی منصور رضا عطاری، نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔