دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم جامع مسجد فیضان ہاشمی میں ”فیضان نماز کورس“ کے اختتام پر محفل نعت کا اانعقادکیا گیا ۔ اس محفل میں مفتی قدرت اللہ نقشبندی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد سلطان صلاح الدین ایوبی بلدیہ ٹاؤن)، مفتی ناظر علی سعیدی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی بلدیہ ٹاؤن)، مولانا محمد عمر فیاض عطاری مدنی (امام خطیب مسجد ہذا)،نگران کابینہ عبد الرحیم عطاری اور ڈویژن نگران محمد حنیف عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”خوشگوار زندگی گزارنےکے اصول“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں پراپرٹی کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف پراپرٹی ڈیلرز، بلڈرز، پروجیکٹ منیجرز اور دیگر شعبہ تعمیرات سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے اسلام آباد ریجن میں جاری مدنی مراکز، مساجد، مدارس و جامعات المدینہ کی تعمیراتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور اسے جلد تکمیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے نئی پلاننگ کے بارے میں گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2021ء بروز منگل کراچی، ایسٹ ملیر زون، کابینہ محمود آباد، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد نمبر6 میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ سطح کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شان حافظ ملت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے کے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹر: محمد اشفاق علی عطاری خادم علاقہ مشاورت)


ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات بمطابق 14جنوری 2021ء  کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جنوری 2021ء میں  تین دفعہ 7 دن کا ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کونماز کا عملی طریقہ، نماز کے اذکار، نماز کے فرائض اوردیگر شرعی مسائل سیکھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلا نماز کورس 15 جنوری، دوسرا 22 جنوری جبکہ تیسرا کورس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔

تمام عاشقان رسول اس لمحے سے فائدہ اٹھائے اور کورس میں داخلہ لیکرنماز کا درست طریقہ سیکھنے کی سعادت حاصل کریں۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبر پر رابطہ کریں:

03027178191-03474112617


12جنوری 2021ء کو مہتمم جامعہ نضرۃ العلوم کراچی استاذ العلماء مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتیان کرام نے فتاوٰی جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مفتی الیاس رضوی صاحب نے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا دورہ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کی تحریری و تصنیفی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ بعد ازاں مفتی صاحب نے شعبہ مدنی چینل کے ڈیپارٹ کابھی وزٹ کیا اور مدنی چینل کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔دورے کے اختتام پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


10جنوری2021ء  بروز  اتوار کراچی محمود آباد نمبر6 میں اختر الہی عطاری مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ایصال ثواب اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا منعم مدنی عطاری نے حاضرین کے درمیان ریا کاری کی مذمّت کے موضوع پر بیان کیا اور 12دینی کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔

ایصال ثواب اجتماع میں 5 مرتبہ قرآن پاک ،7 لاکھ مرتبہ دورود پاک،500 مرتبہ سورہ ملک،12000مرتبہ سورہ فاتحہ، 500مرتبہ سورہ یٰسین،100 مرتبہ سورہ رحمن،1500مرتبہ کلمہ طیبہ سمیت 38 مختلف پارے پڑھنے کا ثواب شہید کاشف اعوان کو پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت ذمہ دار) 


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی پیاری مجلس اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام 11 جنوری 2021ء بروز پیر شریف کامونکی غربی ڈویژن میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔

جس میں عاشقان نے با جماعت نماز تہجد ادا کی ، مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا ، سحری کی گئی اور اذان کا جواب دینے ک بعد مسلمانوں کو نماز فجر ادا کرنے کے لئے جگایا گیا ۔

بعد نماز فجر زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیک اعمال کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کے رسالہ سے جائزہ کرنے کا طریقہ بتایا اور ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی کامونکی کابینہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کوتاج باغ ہاؤسنگ سکیم نزد ہربنس پورہ لاہور میں قائم جامع مسجد قباء میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے ٹھل سٹی ڈسٹرکٹ جیکب آباد سندھ کا دورہ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مقصد زندگی کے موضوع پر بیان کیا جبکہ حاضرین کو 7 دن کے فیضان نماز کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: قاری عرفان عطاری مدرس مدرسہ المدینہ دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شیخ الحدیث و استاذالعلماء مفتی محمد  فاروق غزالوی خاصخیلی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی علمی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے کی درخواست کی جس پر مفتی صاحب نے تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔


شام کے شہر دمشق سے تشریف لائے ہوئے شیخ المشائخ عبد العزیز الخطیب قادری صاحب حَفِظَہُ اللہ کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی تشریف آوری ہوئی۔ شیخ عبد العزیزصاحب نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر، جامعۃ المدینہ سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کے درمیان خطاب فرمایا۔آپ نے دورہ الحدیث شریف کے طلبائے کرام کو سند حدیث کی اجازت بھی عطا فرمائی۔

شیخ عبد العزیز صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔