دعوتِ اسلامی کی جانب سے    فلاحی  شعبے  FgrfGlobal DawateIslami اور  Skill Enhancement Center for Ullama (Islamic Scholars) یعنی علمائے کرام و اسلامک اسکالرز کی Skill مہارت بڑھانے والے مرکز کا  پاکستان میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ترجمان دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان  فرمایا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں پر بریفنگ دی۔  اس افتتاحی تقریب میں کراچی کی اعلیٰ کاروباری برادری اور شخصیات  نے شرکت کی۔

1 جنوری 2021 بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عشاء مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری کی رہائش گاہ  پر اجتماع میلاد کا اہتمام ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی نصر عطاری، ڈویژن نگران آصف عطاری، قاری بلال عطاری، چوہدری مہر رشید احمد، مہر فاروق احمد اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں رکن لاہور جنوبی زون مدرستہ المدینہ بالغان مولانا محمد شعیب رضا عطاری المدنی نے شان مصطفیٰ کے موضوع پر اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق احمد رضوی نے عشق رسول کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے اور مدنی چینل دیکھنے کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ابوحاشر محمد احمدرضاعطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ادارے جامعۃ المدینہ گلشن معمار کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ  کے طلبہ، اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، رکن مجلس جامعات المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں 29 دسمبر 2020ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں گارمنٹس، ماربل اور دیگر انڈسٹریز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد تعمیر کروانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت تاج باغ فیز 2 حسن بلاک نزد فلٹر پلانٹ میں جامع مسجد ”فیضان عشق رسول“ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔

آج بعد نماز عشاء مسجد کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوگا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری عشاء کی نماز پڑھاکر مسجد کا افتتاح فرمائیں گے۔

گرد و نواح کے عاشقان رسول سے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


آج 2 جنوری 2021ء شام 5 بجے سے  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی (نزدP.T.C.Lکیپٹل ٹیلیفون ایکسچینج ) میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہےجس میں عاشقان رسول خون کے عطیات دے سکیں گے۔ خدمت انسانیت کے لئے تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس کارِ خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

واضح رہے کہ 25مارچ 2020کو لاک ڈاؤن کے بعد بانی دعوت اسلامی امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمرکزی مجلس شوریٰ کی جانب سے ملک بھر میں تھیلیمیسیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات دینے کا اعلان کیاگیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر بلڈ کیمپس لگائے گئے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں یہ بلڈکیمپ لگائے جارہے ہیں اور تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں میں خون کی کمی کو پورا کیاجارہاہے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں:

حسن رضا: 03213426126، مستقیم عطاری: 03452772385، اریب رضا عطاری: 03472075627


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جنوری 2021ء سےاسلامی بہنوں کے لئے 3ماہ پر مشتمل  ”کورس حب العربیہ“ شروع ہوچکاہے۔ دعوت اسلامی عربی سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والی اسلامی بہنیں اور بالخصوص جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لئےسنہری موقع فراہم کررہی ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنیں کو ٭ صرف و نحو کے متعلق قواعد ٭اردو اور عربی ٹرانسلیٹ کرنے کا طریقہ ٭ ڈیلی بولنے والے Arabic Sentencesاور اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

ایڈمیشن کے لئے صرف اسلامی بہنیں ہی صبح 8:00 تا شام 4:00 بجےتک رابطہ کرسکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لئے اس نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

03016623612


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 27 دسمبر 2020ء کو پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلزمحمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر محمد ثوبان عطاری کا کہنا تھا کہ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنالے کہ روزانہ کچھ نہ کچھ وقت تبلیغِ دین کو دینا ہے، جو شخص استقامت کے ساتھ کوئی کام کرتا ہے اسے ناکامی سامنانہیں ہوتا، کیونکہ وہ ہار نہیں مانتے اور آخری دم تک میدان میں کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو بننا چاہتے ہیں ہمیں عادتیں بھی ان ہی لوگوں کی طرح اپنانی پڑے گی۔


25 دسمبر2020ء بروز جمعتہ المبارک فیضان مدینہ احمدپورشرقیہ سے 5 مدنی قافلوں نے سفر کیا روانگی سے پہلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری نے عاشقان رسول کی  راہ خدا میں سفر کرنے کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر تربیت کی۔

نگران کابینہ نے اس موقع پر راہ خدا کے مسافر وں کو امیر کی اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلے اور سازشوں سے بچنے،مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد عامر عطاری احمدپورشرقیہ کابینہ رکن زون مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ بورے والا میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے فیضان نماز و اصلاح اعمال کورس میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ بائی پاس فاروق آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ارکین کابینہ سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے خود پسندی اور خدمت دین اسلام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے،قناعت اختیار کرنے اور خود پسندی سے بچنےپر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوت اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night پر محفل نعت کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

اس محفل نعت کا اہتمام 31 دسمبر 2020ء کی شب 10:30 بجے ہوگا۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جس کے بعد عاشقان رسول بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ نعت خوانی کے بعد جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔