شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام الحضوری گرین سٹی بالمقابل لاری اڈا قصور کی جامع مسجد رحمۃ اللعالمین میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

22فروری 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مسجد کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعمیراتی کاموں کو جلد پایۂ تکمیل تک پہچانے کا ذہن دیا۔