
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24
جنوری 2021ء بروز اتوار علاقہ محمود آباد
نمبر 6 کراچی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی قافلہ اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد
ساجد عطاری ریجن قافلہ ذمہ دار نے علم دین کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور 5,6,7 فروری مدنی قافلے میں سفر کرنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد ساجد عطاری ریجن قافلہ ذمہ دار نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و اٰلہ
وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت مرحوم شاہد بھائی ، اور مرحوم اختر
الہی بھائی کے گھر لوا حقین سے ملاقات
کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعا ئے مغفرت کا اہتمام کیا نیز عصر کے بعد بیان اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5,6,7 فروری مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔
بعد نماز مغرب محمد ساجد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے میں جانے
کی نیت کا اظہار کیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ
بھائی کے ہمرہ محمودآباد کے تاجر ان سے ملاقاتیں کیں اور مدنی کاموں کے حوالے سے ذہن بناتے ہوئے مدنی قافلے میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد
اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت)
محمد ثوبان عطاری آج 27جنوری سے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے

دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے نگران و
موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری آج 27 جنوری 2021ء سے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔ محمد ثوبان عطاری مختلف شہروں میں
پروفیشنلز کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمانے کے ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں میں بھی شرکت کرینگے۔شیڈول کی
تفصیلات ملاحظہ کریں:
27 جنوری کو حیدر آباد، 31 جنوری کو دنیا پور، 2
فروری کو سرگودھا، 9 فروری کو گجرات، 15 فروری کو رحیم یار خان، 17 فروری کو
سیالکوٹ، 21 فروری کو فیصل آباد، 23 فروری کو ملتان، 24 فروری کو خانیوال، 26
فروری کو لاہور، 28 فروری کو اسلام آباد -فتح جنگ، 3مارچ کو ایبٹ آباد، 9مارچ کو
ساہیوال کا دورہ کرینگے۔
الہ آباد ضلع
قصور پنجاب میں کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت علاقائی نگران کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک الہ آباد ضلع قصور پنجاب میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی نعیم عطاری نگران زون نے مدنی کاموں
کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شرکا کو 22 جمادی الاخر 1442ھ حضرت سیدنا
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس کے موقع پر
1100 اسلامی بھائیو کو رسالہ سنانے کا ہدف دیا اس موقع پر نگران زون نے جامعہ للبنات چونیاں کا وزٹ کیا اور جامعۃ المدینہ للبنین کے بچوں کو مختلف امور پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری
نگران کابینہ)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
22جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ
جیکب آبادڈویژن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈویژن ذمہ داران سمیت علاقائی
نگران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران اور عبدالوحید
عطاری نگران جیکب آباد کابینہ نے شرکا کو 12 دینی کام بڑھانے ،ہفتہ وار اجتماع میں اپنے
ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز ہفتہ جیکب آباد کابینہ ڈویژن ٹھل میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری رکن کابینہ مجلس عشر اور ڈویژن
نگران ٹھل محمد اویس عطاری نے حاضرین کو زمین داران و اور کسانوں میں نیکی کی دعوت عام
کرنے اور انہیں عشر کے متعلق شرعی معلومات سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی
قافلوں میں سفر کا ذہن دیا ۔
فاروق آباد
کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں جامعات المدینہ
کے قیام کے لئے افتتاح کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 20 جنوری 2021 ء بروز بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مساجد،مدارس اور جامعات المدینہ کے قیام کے لئے افتتاح کا سلسلہ ہوا۔
افتتاح کے موقع پر مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون
نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا ۔
حاضرین نے اس
عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی
ترغیب دلانے کی نیت کا اظہار کیا۔ نگران زون نے حاضرین کو جلد جامعۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرکے
علماء بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ:غلام
جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)
ڈویژن جلوموڑ
میں موجود اسپائر کالج میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپ کا اہتمام

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئیے بلڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ
جاری ہے، اسی سلسلے میں ڈویژن جلوموڑ میں موجود اسپائر کالج میں 23جنوری 2021 ء
بروز ہفتہ بلڈ کیمپ لگایا گیاجس میں شعبہ
تعلیم سے وابستہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر
لبیک کہتے ہوئے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر
موجود نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے تمام شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے
تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا
ذہن دیا (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری مجلس کارکردگی واہگہ ٹاؤن کابینہ)
فیصل آباد کے لاری اڈا پر اسپیئر پارٹس کی دکانوں میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ

فیصل آباد کے علاقے
لاری اڈا میں قائم اسپیئر پارٹس کی دکانوں پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے نگران اور
ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت عام کی۔
نگران مجلس نے انہیں
31 جنوری 2021ء کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس دوران درس کا
سلسلہ بھی ہوا ، شعبہ نگران نے ان اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کے لئے
اپنا وقت دینے، نماز کی پابندی کرنے اور قرآن پاک پڑھنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر
انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
31 جنوری کو ہونے
والے اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر
1100 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد
کیا جائیگا جس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی چینل کے نگران شوریٰ کا بیان
سن سکیں گے۔
دینی کاموں کے سلسلے میں نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری
کا کھاریاں اور گجرات کا دورہ

پچھلے دنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے پنجاب کے شہر گجرات اور کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیخ
الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ
کھاریاں میں مرکزی جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ بعد
ازاں اصلاح اعمال کورس کے شرکا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرنےاور ساتھ میں ترجمہ و تفسیر پڑھنے
کا ذہن دیا۔
3مارچ کو فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس
اجتماع ہونے جارہا ہے، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

3مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہونے جارہا ہے۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے
پاکستان بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔

25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماء کے وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری کے ہمراہ کراچی میں جامعہ صدر الشریعہ لانڈھی کے مہتمم مفتی سید ثاقب
شاہ امجدی صاحب سے ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دنیا
بھر میں دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں
تحفے میں پیش کی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں خوب کو سراہا۔
نگران زون حاجی
نعیم عطاری کا الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ

دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 22 جنوری2021 ء
بروز جمعۃ المبارک نگران
زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ
کا دورہ کیا جہاں اراکین کابینہ اور ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران سے ملاقات کی ۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو مدنی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ قصور کے طلباء کو
1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ الہ آباد
کابینہ میں قائم فیضان مدینہ شہزادہ گرین سٹی میں بھی 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔( رپورٹ: محمد عاصم عطاری نگران کابینہ)