درسِ شمائلِ ترمذی کے اختتام پرایک پُر وقار تقریب،مفتی قاسم قادری کا خصوصی بیان
(04 مارچ ،کراچی) تفصیلات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں درسِ شمائلِ ترمذی کے اختتام پرایک پُر
وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں
جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی
مرکز کے استاذہ و طلبہ نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
تقریب میں استاذ العلماء شیخِ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے خصوصی بیان فرمایا۔
تقریب میں بیان کرتے ہوئے مفتی
قاسم صاحب نے کہا کہ شفاشریف کادرس، شمائل کا درس ، قصیدۂ بردہ کا درس یا قصیدۂ
ہمزیہ کا بیان یہ وہ چیزیں ہیں جو بزرگانِ
دین ، اسلافِ امت اور علمائے عظام سے چلتی
آرہی ہیں۔ سرکارِ دو عالم ﷺ کی عاداتِ
مبارکہ، آپ کے احوال، آپ کے شب وروز، آپ کے اہلِ خانہ سے معمولات ، آپ کے ظاہری و
باطنی جمال کے مجموعے کا نام شمائلِ محمدی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شمائل ِ محمدیہ
پر اب تک اردو، عربی، فارسی اور دیگر زبانوں میں کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں مگر سب
سے زیادہ مشہور و معروف کتاب شمائلِ ترمذی
ہے جبکہ اردومیں حضرت علامہ مولانا شفیع
اوکاڑوی صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کی لکھی ہوئی کتاب ”ذکرِ جمیل“ اس موضوع پر ایک شاندار تصنیف ہے۔
اشعار کی صورت میں بھی کئی شعراء نے
شمائلِ رسول خدا بیان کئے ہیں جن میں قصیدۂ بردہ شریف کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
شیخ الحدیث مفتی قاسم قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید کہا کہ محدثین کا یہ طریقہ کار رہا ہے
کہ جو کتاب وہ لکھتے اس کا درس بھی دیا کرتے تھے جیساکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ جب بخاری شریف کا درس دیتے تھے تو 90 ہزار طلبہ
ان کے سامنے بیٹھے ہوتے تھے،لہذا سیرت اور
شمائل کا جتنا بیان ہے وہ نقل دَر نقل
چلتا آیا اور اسے جمع کیا گیا اور صحابۂ
کرام کا معمول یہ تھا کہ جب آپس میں بیٹھتے تو نبی پاک علیہ السَّلام کی باتیں کیا کرتے، حتی کہ ظاہری حیاتِ طیبہ میں بھی صحابہ کا یہ معمول
تھا کہ اگر کوئی صحابی اپنے کام کاج کی
وجہ سے بارگاہِ رسالت سے دور ہوتے تو واپس آکر حاضرِ خدمت صحابہ سے پوچھا کرتے کہ حضور ﷺ نے کیا کیا ارشادات
بیان فرمائے ہیں؟۔حضرت سیدنا عمر فاروقِ
اعظم رضی
اللہ عنہ نے ایک انصاری صحابی کے ساتھ باقاعدہ طے کیا ہوا تھا کہ ہم دونوں
میں سے کوئی ایک ہر وقت نبی پاک ﷺ کے پاس
بہرحال رہےگا جب میں کام پر جاؤں تو تم ساتھ رہنا، جب تم جاؤگے تو میں ساتھ رہوں گا تاکہ میں جو سنوں تمہیں
بتاؤں گا جو تم سنو وہ مجھے بتادینا۔
مفتی صاحب نے صحابہ کرام علیہم
الرضوان کا نبی
پاک علیہ
السَّلام کے ادب کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیخین کریمین کے علاوہ کوئی صحابی
آنکھ اٹھا کر حضور ﷺ کی زیارت نہ کرتا ۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر تم مجھ سے حضور ﷺ کے مبارک چہرے اور حلیے کے متعلق سوال کرو گے تو تمہیں بیان نہیں کرسکتا ،
کیونکہ میں نے زندگی بھر ادب اور تعظیم کی وجہ سے حضور ﷺ کو آنکھیں
بھر کر دیکھا ہی نہیں ہے۔ حالانکہ آپ شروع میں ہی اسلام لے آئے تھے۔
تقریب کے اختتام پر بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا جس میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدرسِ شمائلِ ترمذی شریف مفتی حسان عطاری
مدنی کو مبارکباد پیش کی اورخصوصی دعاؤں سے نوازا۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے استاذالبخاری مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی شمائلِ ترمذی شریف کا درس دیتے ہوئے طلبہ کرام
اور مدنی چینل کے ناظرین کے دِلوں میں عشقِ رسول کی شمع فروزاں کررہے تھے۔یکم نومبر 2019ء سے شروع ہونے والا 48 نشستوں پر مشتمل یہ درس آج مفتی اہلِ سنت اور عظیم
محقق مفتی قاسم قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی موجودگی میں اپنے اختتام کو پہنچا۔یہ تمام Episodes
انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھے سنےجاسکتے ہیں۔
لبابہ مارکی اوکاڑہ میں سنتوں بھرااجتماع، مولانا عبد
الحبیب عطاری نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء کو
لبابہ مارکی، نزد دربار کرمانوالہ شریف، جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولاناعبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
راولپنڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی غلام
سرور خان سے ملاقات
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں
غلام سرور خان (M.N.Aاینڈ
Minister of Aviation) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
ذمہ
داران نے انہیں فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے ملاقات کی بھی دعوت دی۔
راولپنڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی
رانا شعیب سے ملاقات
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں
رانا شعیب (S.S.Pآپریشن R.W.P) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی
اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دوران ِ
ملاقات پولیس لائن راولپنڈی میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان
کروانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔
2فروری 2021ء کو صحافیوں نے لاہور کے مقامی
ہوٹل میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی۔ نگران شوریٰ کا صحافیوں سے گفتگو کہنا تھا کہ ایک مسلمان صحافی شرعی
دائرے کار میں رہتے ہوئے ہی صحافت کرسکتا ہے۔ نگران شوریٰ نے انہیں مسجد بھرو
تحریک کا حصہ بننے کا ذہن دیااور صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات
دیئے۔
مولانا
عمران عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً ہونے والے صحافی اجتماع میں
بھر پور شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دوران ملاقات صحافیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ
اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا گیا جبکہ انہیں امیر اہلِ سنت
کی مایۂ ناز تصنیف ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی گئی۔
سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب آفس میں دعوت
اسلامی کے وفد کے ساتھ حکومتی شخصیات کا اجلاس
2فروری 2021ء کو سیکرٹری
لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، دفتر
کے سیکرٹری اور ایگریکلچر کے سیکر ٹری اسد گیلانی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت
کی۔
اجلاس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
بریفنگ دی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے مہم
”گرین پاکستان“ پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
اجلاس میں شریک شخصیات نے دعوت اسلامی کے
پروجیکٹس سُن کر خوشی اظہار کیا اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
mass communicationلاہور میں تربیتی سیشن کا انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان کیا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 فروری 2021ء کو
لاہور کے تعلیمی ادارے mass communicationمیں
تربیتی سیشن ہوا جس میں
کمیونیکیشن کے پروفیسرز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ادارہ ہٰذا
میں دینی تعلیم کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں دنیاوی تعلیم کے
ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ور دینی کاموں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 فروری 2021ء کو لاہور میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے تاجران سمیت مختلف شخصیات نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی
احکام کے مطابق اپنی اولاد کی تربیت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
اوردیگر ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔
ڈی گراؤنڈ کابینہ میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر مدنی
حلقے کا انعقاد ، حاجی شاہد عطاری نے بیان کیا
2مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
فیصل آباد زون کی ڈی گراؤنڈ کابینہ میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں اہلِ خانہ اور دیگر عاشقان رسول سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
مدنی حلقے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ
بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کی گئی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”شکر کی اہمیت اور اس کے فضائل“ پر بیان کیا اور شرکا کو دینی
کاموں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے بعد شخصیات نے حاجی شاہد عطاری سے
ملاقات بھی کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال کے تحت ڈہرکی ڈویژن حیدر آباد
ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ
اہتمام ڈہرکی ڈویژن حیدر آباد ریجن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں نگران مجلس شعبہ اصلاح اعمال
حاجی سہیل مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی اور اصلاح اعمال کے دینی کاموں کے متعلق
تربیت کی۔
اس مدنی مشورے میں حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار
عبدالرحمن عطاری ، کشمور زون پر اس شعبہ کے ذمہ دار حافظ رجب عطاری، ڈہرکی کابینہ کے محمد حسین عطاری اور اطراف کابینہ
کے عبدالستار عطاری، ڈویژن سطح کے ذمہ دار خالد عطاری، اباڑو ڈویژن اور ڈہرکی ڈویژن
کے اخلاق عطاری ، ڈہرکی ڈویژن کے نگران محمد منظور مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ اصلاح اعمال نے شرکا کو شعبہ
اصلاح اعمال کے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا، سحری اجتماعات اور یوم قفل مدینہ
اجتماعات کے حوالے سے اہداف مقرر کئے۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈہرکی
کابینہ)
واضح رہے کہ مجلس آئی ٹی اور اصلاح اعمال کے اشتراک سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے 72
نیک اعمال کے رسالے کی دعوتِ اسلامی موبائل ایپلی کیشن بنام نیک اعمال بنائی گئی
ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ہم روزانہ72 نیک اعمال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ یہ نیک اعمال موبائل ایپلی کیشن play
storeپر نیک اعمال کے نام سے موجود ہے ۔
ایپلی کیشن کا لنک
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.madaniinamat&hl=en&gl=US
گلزارِ مدینہ مسجد فاروق آباد پنجاب میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ
26 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک گلزارِ مدینہ
مسجد لاری اڈا فاروق آباد میں نگران کابینہ،ڈویژن
نگران اور اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ جنوبی لاہور زون حاجی
عبدالرشید عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں پیشگی جدول بنانے اور اس پر
100 فیصد عمل کرنے ، اس کا عملی جدول بنانے اور اس کا جائزہ لینے پر کا ذہن دیا۔
نگرانِ جنوبی لاہور زون نے شرکا کو 12 دینی کاموں کو مزید تیز کرنے اور
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ نگرانِ زون نے ذمہ داران کے پیشگی و
عملی جدول کا جائزہ بھی لیا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری،مدنی قافلہ فاروق
آباد کابینہ)
مجلس پروفیشنلز کے تحت 28 فروری 2021ء کو اٹک
میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری نے سیرت مصطفی ﷺ کے موضوع پر خصوصی
بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں ڈاکٹرز، وکلا، انجینئرز، صحافی حضرات اور دیگر پروفیشنلز
نے شرکت کی۔
محمد ثوبان عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مصطفی
ﷺہم سب کے لئےایک کامل نمونہ ہے ، ہمیں اپنی
زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی
چاہیے۔ (رپورٹ: سید
بلال عطاری، رکن زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
Dawateislami