25 دسمبر2020ء بروز جمعتہ المبارک فیضان مدینہ احمدپورشرقیہ سے 5 مدنی قافلوں نے سفر کیا روانگی سے پہلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری نے عاشقان رسول کی  راہ خدا میں سفر کرنے کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر تربیت کی۔

نگران کابینہ نے اس موقع پر راہ خدا کے مسافر وں کو امیر کی اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلے اور سازشوں سے بچنے،مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد عامر عطاری احمدپورشرقیہ کابینہ رکن زون مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ بورے والا میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے فیضان نماز و اصلاح اعمال کورس میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ بائی پاس فاروق آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ارکین کابینہ سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے خود پسندی اور خدمت دین اسلام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے،قناعت اختیار کرنے اور خود پسندی سے بچنےپر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوت اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night پر محفل نعت کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

اس محفل نعت کا اہتمام 31 دسمبر 2020ء کی شب 10:30 بجے ہوگا۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جس کے بعد عاشقان رسول بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ نعت خوانی کے بعد جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


ہر جمعرات کی طرح 31 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع پاک میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع پاک کا آغاز جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


27 دسمبر 2020ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ٹنڈو الٰہ یار میں  حیدر آباد ریجن کے رکن مجلس سید یوسف عطاری کے والد مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون  گگھڑمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور آپس میں ملاقات کرتے ہوئے سلام میں پہل کرنے، حسن اخلاق اور مسکراکر ملنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد طلبہ کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہری پور سے شعبہ تعلیم سے وابستہ 16اسلامی بھائیوں پر مشتمل مدنی قافلہ 12 دن کے لئے لاہور روانہ ہوا۔

شرکائے قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں ہونے والے سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ میں بھی شرکت کرینگے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جنوری 2021ء سے پروفیشنلز اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن ”Path to knowledge“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اسلامی بہنیں اس کورس سےفائدہ اٹھائیں اور داخلہ لے کر دینی معلومات میں اضافہ کریں۔

اس کورس کی مدت تین ماہ ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ علاوہ ہفتہ و اتوار روزانہ ایک گھنٹے ہوگا۔

کورس کا شیڈول ملاحظہ کریں:

٭پیر: Quranic Wonders

٭منگل: Beliefs

٭ بدھ:The acts leading to paradise

٭ جمعرات: Seerah

٭جمعہ:Interactive sessions & social topics

مزید معلومات کے لئے اس نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

03016623612

ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے تحقیقی و تصنیفی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی جانب سے ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر محمد راشد علی عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے صاحبداد گوٹھ، ملیر میں قائم دار العلوم مجددیہ نعیمیہ کا دورہ کیا جہاں دار العلوم کے مدرس مولانا محمد عابد جان نعیمی صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔

محمد راشد عطاری نےدارالعلوم میں شیخ الحدیث، محقق اسلام، مفتی جان محمد جان نعیمی مجددی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی۔مولانا صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر کی جانب سے ملفوظات امیر اہل سنت کی جلد اول اور شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی جانب سے رواں ماہ کا شمارہ پیش کیا گیا۔

ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر راشد عطاری نے مفتی صاحب کو طلبہ کی قلمی و تصنیفی تربیت کے لئے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں اپنے جامعہ کے طلبہ و اساتذہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کا عرض کیا۔ بعد ازاں محمد راشد مدنی نے مفتی صاحب اوردیگر مدرسین کی سربراہی میں طلبائے کرام کے درمیان تحریر و تصنیف کی اہمیت اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے چند معروضات پیش کئے۔

دارالعلوم کے طلبہ اور اساتذۂ کرام  نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا جبکہ دارالعلوم کی جانب سے ایک طالب علم کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا نمائندہ بھی مقرر کیا گیا۔


دار الافتاء اہل سنت پاکستان دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دارالافتاء اہلسنت داتا دربار لاہور میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں قائم  دارالافتاء اہل سنت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت لاہور میں فیصل آباد، لاہور، سرگودھا اور راولپنڈی کے اسلامی بھائی جبکہ عالمی مدنی مرکز میں کراچی اور حیدر آباد کے اسلامی بھائی شریک تھے۔

تربیتی اجتماع دوسیشن پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں دار الافتاء اہلسنت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے معاونین کی تربیت فرمائی۔ دوسرے سیشن میں مجلس تحقیقات شرعیہ دعوت اسلامی کے گزشتہ دنوں مدنی مشورے میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جنوری 2021ء سے ہوسٹل اور یونیورسٹی کے طالبات کے لئے آن لائن ”Journey of Light“ کورس شروع ہونے جارہا ہے۔اسلامی بہنیں اس کورس سےفائدہ اٹھائیں اور داخلہ لے کر دینی معلومات میں اضافہ کریں۔

اس کورس کی مدت تین ماہ ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ علاوہ ہفتہ و اتوار روزانہ ایک گھنٹے ہوگا۔

کورس کا شیڈول ملاحظہ کریں:

٭پیر: قرآن پاک سے منتخب قرآنی آیات )یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا (کا ترجمہ و تفسیر

٭منگل: عبادات (مسائل شرعیہ)

٭ بدھ:s & Solutions Youth’s Problem

٭ جمعرات: حدیث شریف (ریاض الصالحین سے منتخب ابواب)

٭جمعہ:عقائد

مزید معلومات کے لئے اس نمبر رابطہ کریں: 03016623612