دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری 3 فروری 2021ء بروز بدھ کراچی کے علاقے سرجانی کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان ام عطار کا دورہ کریں گے جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبہ میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام اور ناظمین سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔


آج  مورخہ 2 فروری 2021ء دعوت اسلامی آفیشل Facebook pageپیج پر رات 9 بجے روحانی علاج و استخارے کا سلسلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں محمد جنید عطاری مدنی استخارہ کرنے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی بتائیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


15 دسمبر 2020ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ یکم فروری 2021ء تک اس سلسلے کا Quarter Finalمکمل ہوگیا ہے جس میں شاندار مقابلے کے بعد یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ کونسی ٹیمیں Semi Final میں پہنچے گیں۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کا 1st Semi Finalآج مورخہ 2 فروری 2021ء کو جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں Quarter Final میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سلسلے کے اختتام یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ کونسی ٹیم Final میں پہنچے گی۔

سرگودھا اور اس کے اطراف کے عاشقان رسول سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء کو کراچی TP II محمود آباد میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اصلاح اعمال سید نوید عطاری نے شرکا کے درمیان بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری 2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 50 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے اپنے نام لکھوائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری 2021ء کو کراچی ڈویژن بلوچ کالونی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ خادم حسین عطاری نے شرکا کے درمیان بیان کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع شرکت کرنے اور 5، 6، 7 فروری 2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن 12“کا  3rd Quarter Final مہران آرٹس کونسل ہال نزد میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ رہا۔ بہترین مقابلے کے بعد گوجرانوالہ کی ٹیم نے مقابلہ جیت کر Semi Final میں پہنچ گئی۔

اس موقع پر نگران زون قاری ایاز عطاری، نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے سمن آباد واٹر پمپ کی جامع مسجد غوثیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً تھیلیسیمیا اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کےلئے بلڈ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور کے علاقے جلوپنڈ میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 330 عاشقان رسول نے بلڈ ڈونیٹ کئےجبکہ بلڈ کیمپ میں سندس فاؤنڈیشن والوں کا بھی خصوصی تعاون رہا۔

سیاسی و سماجی شخصیت جنرل کونسلر سر سعید، سابقہ چیئرمین شفقت علی بٹ اور مقامی علمائے کرام نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اس میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


آج مورخہ 30جنوری 2021ء  شام 4:30 بجے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاظمی چوک دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری”والدین کی اہمیت“ کے موضع پر بیان فرمائیں گے۔

عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ 15 دسمبر 2020ء سے جاری ہے جس کے اب تک کے ہونے والے تمام  Episodeکو مقررہ تاریخ پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 مقابلےکے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے Quarter Finalتک پہنچ چکا ہے اور 25 جنوری 2021ء سے Quarter Final جاری ہیں۔ذہنی آزمائش سیزن 121st Quarter Finalسے 2nd Semi Final تک کے تمام Episode پاکستان کے مختلف شہروں میں رات 8:30 بجے منعقد ہورہے ہیں جن کو براہ راست مدنی چینل پر نشر کیا جارہا ہے

اسی سلسلے کی ایک کڑی 3rd Quarter Finalآج مورخہ 29 جنوری 2021ء مہران آرٹس کونسل ہال نزد میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگی جس میں گوجرانوالہ اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ مقابلہ مدنی چینل پر براہِ نشر راست بھی کیا جائے گا۔


نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 28 جنوری 2021ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں گجرات کا دورہ کیا جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع پاک میں نگران پاکستان مشاورت محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں استاد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ محمد شاہد عطاری نے طلبہ کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور دین متین کی خدمت کےلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی نہ کوئی تنظیمی ذمہ داری کوبھی اپنانے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے بچوں کے نانا اور قاری محمد افضل کی قبر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء کو تاج محل مارکی دبئی چوک بہاولپور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمائیں گے۔

متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔