دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ماہِ جنوری، فروری اور مارچ میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری سے متعلق مختلف مجالس کے مدنی مشورے فرمائیں گے۔ مدنی مشوروں کی تاریخ اور اوقات کار کی تفصیل نیچے ٹیبل میں ملاحظہ فرمائیں:

عیسوی تاریخ

دن

وقت

مصروفیت

نوعیت

8 جنوری

جمعہ

11:30 PM

نگرانِ مجالس (اطہر عطاری)

تربیتی نشست

9 جنوری

ہفتہ

2pm تا4pm

مجلس رابطہ /شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)

تربیتی نشست

12 جنوری

منگل

11:30 PM

(EAB)

تربیتی نشست

16 جنوری

ہفتہ

بعد مدنی مذاكره

شعبہ تعلیم

تربیتی نشست

18 جنوری

پیر

بعد عشاء

رابطہ برائے شوبز

مدنی حلقہ

25 جنوری

پیر

بعد عشاء

رابطہ برائے شوبز

مدنی حلقہ

27جنوری

بدھ

2pm تا4pm

صحافی اجتماع

بیان

30جنوری

ہفتہ

بعد مدنی مذاکرہ

رابطہ برائے وکلاء

تربیتی نشست

31جنوری

اتوار

2pm تا4pm

رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ

بیان

6فروری

ہفتہ

بعد مدنی مذاکرہ

رابطہ بر ائے شخصیات

تربیتی نشست

7فروری

اتوار

2pm تا4pm

رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ

بیان

7 مارچ

اتوار

2pm تا4pm

مجلس تاجران (حاجی عبدالحبیب مدظلہ العالیہ)

بیان

13 مارچ

ہفتہ

بعد مدنی مذاکرہ

رابطہ برائے شوبز/رابطہ برائے اسپورٹس

تربیتی نشست

27 مارچ

ہفتہ

بعد مدنی مذاکرہ

رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ

تربیتی نشست


9جنوری 2021ء  بروز ہفتہ دوپہر 2 تا 4 کابینہ سطح پر تمام شعبہ جات کی ذیلی تاریجن سطح کی اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور نگرانِ پاکستان حاجی ابورجب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ تمام اسلامی بہنوں سے اس اجتماع میں اول تاآخر شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ 


دارالمدینہ  کی جانب سے 07 جنوری 2021ء بروز جمعرات صبح 10بجکر 45منٹ پر تربیتی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس تربیتی نشست میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری ملک و بیرونِ ملک دارالمدینہ اسٹاف اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی بذریعہ ویڈیو لنک تربیت فرمائیں گے۔

دارالمدینہ کے تمام اسٹاف کو اس تربیتی نشست میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس نے41 مقامات پرمساجد، مدارس اور تنظیمی مکاتب کے پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے مجلس خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام نواب شاہ زون میں مختلف مقامات پر نیو مساجد، مدارس، جامعات اور تنظیمی مکاتب کے قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

3 جنوری 2021ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں 41 مقامات پر ان مساجد و مدارس کے پروجیکٹس کا باقاعدہ آغاز اور بعض کا افتتاح کیا گیا۔ ان مقامات کا آغاز و افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے فرمایا۔اس موقع پر نگران ریجن حیدر آبادقاری ایاز عطاری، نگران زون اور دیگرذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔

پروجیکٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مدارس المدینہ للبنین

(1)مدرسۃ المدینہ فیضان بابا فرید (رحمت ٹاؤن)(2) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (شوگر مل) (3) مدرسۃ المدینہ فیضان امام جعفر صادق (تاج کالونی) (4) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (محمدی ٹاؤن) (5) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بالا) (6) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بھٹ شاہ) (7) مدرسۃ المدینہ فیضان خدیجۃ الکبریٰ (ایم ایم گارڈن ٹنڈو آدم) (8) مدرسۃ المدینہ فیضان مصطفیٰ (ٹنڈو آدم ) (9) مدرسۃ المدینہ فیضان اولیاء (ٹنڈو آدم) (10) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (غریب آباد ٹنڈو آدم)

جامعۃ المدینہ للبنین

(11)جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (V.I.P روڈ) (12) مرکزی جامعۃ المدینہ گلشن مدینہ (13) جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (ٹول پلازہ سعید آباد) (14) جامعۃ المدینہ فیضان نور مصطفیٰ (15) مرکزی جامعۃ المدینہ (سکرنڈ بائے پاس)

مدرسۃالمدینہ للبنات

(16)مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (کیمپ 2) (17) مدرسۃ المدینہ فیضان عشق رسول (18) مدرسۃ المدینہ فیضان امام جعفر صادق (تاج کالونی)

جامعۃ المدینہ للبنات

(19)جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (تاج کالونی) (20) جامعۃ المدینہ فیضان عائشہ (طوبیٰ کالونی بالا) (21) جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول (بالا)

مساجد

(22)جامع مسجدفیضان بابا فرید (رحمت ٹاؤن) (23) جامع مسجدفیضان تاجدار مدینہ (V.I.P روڈ) (24) جامع مسجد فیضان ابراہیم علیہ السَّلام (60 میل روڈ) (25) جامع مسجد فیضان عشق رسول (شوگر مل) (26) جامع مسجد فیضان رمضان (قاضی احمد روڈ) (27) جامع مسجد فیضان عثمان غنی (لنک روڈ) (28) جامع مسجد فیضان امیر حمزہ (سعید آباد) (29) جامع مسجد فیضان عائشہ (طوبیٰ کالونی بالا) (30) جامع مسجد فیضان عشق رسول (ٹیکسی اسٹینڈ بالا) (31) جامع مسجد فیضان یونس علیہ السَّلام (بالا) (32) جامع مسجد فیضان مدینہ(بالا) (33) جامع مسجد فیضان مدینہ (بھٹ شاہ) (34) جامع مسجد فیضان خاتون جنت (ٹنڈو آدم) (35) جامع مسجد فیضان اقصیٰ (ٹنڈو آدم) (36) جامع مسجد فیضان روشن (ٹنڈو آدم) (37) جامع مسجد فیضان عشق رسول (ٹنڈو آدم) (38) جامع مسجدفیضان جمال مصطفیٰ (ٹنڈو آدم)

فیضان آن لائن اکیڈمی

(39) فیضان آن لائن اکیڈمی (ٹنڈو آدم)

تنظیمی مکاتب (آفسز)

(40)آفس جامعہ فیضان بہار شریعت (فارسی باغ) (41) آفس جامعہ گلشن حدید (فیضان مدینہ نواب شاہ) 


کرونا وائرس کے دوران ہونے والی بلڈ ڈونیشن کمپین اور دیگر فلاحی کاموں پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے ”دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ“ کو اعزازی شیلڈزپیش کردی گئیں۔

کرونا وائرس سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور فلاحی کاموں کو سراہنے کے لئے 5جنوری 2021ء کو گورنر ہاؤس پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے دعوت اسلامی کے وفد کو اعزازی شیلڈز اور appreciation certificates پیش کئے گئے۔دعوت اسلامی کے وفد میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران احسان عطاری،لیاقت عطاری، علی حسن عطاری، عامر عطاری شامل تھے۔

اس تقریب میں گورنرپنجاب محمد سرور نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہااور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن سینئرصحافی سہیل وڑائچ، چیئرمین حاجی سرفراز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے زیرِ اہتمام آج  بروز بدھ بعد نماز عشاء نور حبیب کراچی میں واقع جامع مسجد گلزار حبیب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سےاس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ سکرند میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبہ کو مدنی چینل کڈز کے پروگرام میں حصہ لینے اور صلاحیتیں بڑھانے کا ذہن دیا۔ اختتام پرجامعہ کے اساتذہ کرام اور ناظمین کو دعوت اسلامی ڈیجیٹل سروس کا تعارف پیش کیا گیا اور بچوں کے ذریعے مدنی چینل عام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


2جنوری 2020ء کو دعوت اسلامی کے ڈویژن نگران استور محمد عمران عطاری نے ڈائریکٹر فار ایسٹ محمد سلیم سے ملاقات کی۔ نگران ڈویژن نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ 


حضرت مولانا مفتی اطہر علی نعیمی صاحب ان دنوں بیمار ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کا وفد رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں انہوں نے مولانا صاحب سے عیادت کی۔ رکن شوریٰ نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔


کراچی کے علاقے گلبہارمیں واقع سینیٹری مارکیٹ میں چوک درس اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے دکاندار اور اطراف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اراکین شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو پابندی سے چوک درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دار العلوم نعیمیہ کے مدرس مولانا آثار اللہ صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر ِاہتمام آج رات 8:30 بجے دعوت اسلامی کے آفیشل Facebook PageپرLiveسلسلہ ہوگا۔

اس سلسلے میں محمد جنید عطاری مدنی اور عاصم عطاری مدنی عاشقان رسول کو رحانی علاج بتائینگےجبکہ استخارے کا سلسلہ ہوگا۔