دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء گولڈلائن سفائر، نزد فیضان صدیق اکبر مسجد، آغا خان جیم خانہ، گارڈن ایسٹ کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“انعقاد کیا گیا  ہے۔

سیمینار میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔