27 مارچ 2021ء سے کشمیر میں 50 مقامات پر مدارس، جامعات المدینہ اور مساجد کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہونے جارہا ہے۔

27 مارچ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری جبکہ 4،5،6 اپریل 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ان مدارس و مساجد کا افتتاح فرمائیں گے۔

کشمیرمیں 50 مقامات پر افتتاح کئے جانے والے مدارس کی تعداد 28، جامعات المدینہ کی تعداد10 جبکہ مساجد کی تعداد 12 ہے۔