24 مارچ اور 2 اپریل کو اورنگی ٹاؤن اور
گلزار ہجری کابینہ میں ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
چند دنوں سے کراچی میں مختلف مقامات پر ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جارہے ہیں جن
میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام عاشقان رسول کو زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 24 مارچ 2021ء کو
اورنگی کابینہ ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی
ٹاؤن اور 2 اپریل 2021ء کو
Auditorium Department of Chemistry University of Karachiمیں ”زکوٰۃ
سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے۔ 24 مارچ کو
ہونے والے زکوٰہ سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی جبکہ 2 اپریل کو مفتی شفیق
عطاری مدنی زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔
زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی
تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟