دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں تین دن پر مشتمل مجلس وکلاء کا تربیتی اجتماع ہوا۔ دوران اجتماع31 جنوری
2021ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی حلقے
کا سلسلہ ہوا ۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور شرکا کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید محمد فضیل رضا عطاری نے صحرائے چولستان پنجاب
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
حاجی فضیل رضا عطاری نے انہیں صحرا کے غریب
علاقوں میں کنویں کھدوانے، واٹر پمپ اور ہینڈ پمپ لگانے کے ساتھ ساتھ مسجد بنانے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر
اہتمام 28 جنوری 2021ء کو تاج باغ، ہجویری اسکیم لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ”امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی
تعلیمات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ12 دینی
کاموں سے ایک اہم کام ہفتہ وار اجتماع بھی
ہے جس کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرتے ہوئے لوگوں کی اخلاقیات، کردار اور اعمال میں دینی انقلاب برپا کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں نگران کابینہ نے ڈویژن تاج باغ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تاج باغ میں لگنے والے بلڈ کیمپ کے حوالے
سے بات چیت کی۔ (رپورٹ: محمد
شہزادعطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کے تحت 31 جنوری 2021ء کو جامع مسجد
کنز الایمان شاہ پور صدر خوشاب میں مدنی مشورہ ہواجس
میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران کابینہ ندیم عطاری نے 12 دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور اسے مزید آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: بلال عطاری، رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع)
7،6،5، فروری کو پاکستان بھر میں مدنی قافلے
سفر کریں گے، امیر اہل سنت کی عاشقان رسول کے لئے دعا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7،6،5 فروری 2021ء بمطابق
22 جمادی الاُخریٰ 1442ھ کو حضرت سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب
کے لئے پاکستان بھر سے مدنی قافلے سفر کرینگے۔
پچھلے دنوں ہونے والے مدنی مذاکرے میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان
رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جبکہ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ان دنوں قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب المصطفٰے! 7،6،5، فروری
2021ء تین دن کے مدنی قافلے میں جو جوعاشقان رسول سفر کراور جو میری مدنی بیٹی
کسی محرم کو سفر کے لئے تیار کرے الٰہ العالمین اس کو بُرے خاتمے سے بچا، ایمان کی سلامتی دےاور وقتِ نَزع
پیارے حبیب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ دِکھا، محبوب کریم کرم فرمادیں اور کلمہ
پڑھادیں اور ایمان پر اس کی دنیا سے رخصتی ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام آج رات دنیابھر میں ہفتہ وار
اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
آج 4 فروری 2021 بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں عشاء کی نماز کے بعد ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوگاجس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اس اجتماع میں
ذکر،دعا،اور صلاۃ و سلام کا سلسلہ بھی
ہوگااور آخر میں تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگے گا، بستے سے فی سبیل اللہ تعویذات بھی حاصل کئے جاسکتے ہے۔ یہ
اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ وبا کی وجہ سے دعوتِ
اسلامی کے اجتماعات ڈویژن سطح پر منعقدکئے جارہے ہیں۔ عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن میں
ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت فرماکر علمِ دین کا ڈھیروں خزانہ حاصل فرمائیں۔
’’فیضانِ مدینہ وزیر آباد ‘‘( نزد ڈرسن فیکٹری ) میں ہونے والے اجتماعِ
پاک میں’’ برمنگھم یوکے‘‘میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار سیّد فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔یہ اجتماع مغرب کی نماز کے بعد شروع ہوگا، قریبی عاشقان ِرسول شرکت فرما کر
ثواب ِ دارین حاصل فرمائیں۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سرگودھا میں مختلف کاروباری حضرات رانا اکبر عطاری اور
نوید قریشی عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جن میں مختلف تاجران نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینِ
اسلام کی اشاعت کے لئے راہِ خدا میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر تاجر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ذہنی آزمائش سیزن 12 مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے
سیمی فائنل تک پہنچ ہوچکا ہے۔اس سلسلے کا پہلا سیمی فائنل 2 فروری 2021ء کو جناح
ہال کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوا جس میںQuarter Final میں کوالیفائیڈ ہونے والی سرگودھا اور گجرات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ان دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ رہا۔
زبردست مقابلے کے بعد سرگودھا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
دوران سلسلہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا
کومدنی پھول دیئے جبکہ پروگرام کی میزبانی رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمارہے تھے۔
اس پروگرام میں اراکین شوریٰ حاجی رفیع العطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، نگران برمنگھم
ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری اور
دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔
7فروری کو میڈیکل سے وابستہ افراد کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کے زیر اہتمام 7 فرروی 2021ء دوپہر 2 بجے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور فارما اسٹاف
سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیکل سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں شر
کت کرنے کی درخواست ہے۔
ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا
محکمہ تعلیم
کی جانب سے تعلیمی مراکز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں قائم
دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کمپسز میں پری نرسری تا آٹھویں
کلاسز میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تاہم بچوں کی
صحت کو ہر ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے
طلبہ کو ایک دن کے وقفے سے اسکول بلاکر مناسب فاصلے سے بٹھایا جارہا ہےجبکہ اسکول آنے
والے اسٹوڈنٹس کے ٹمپریچر کو بھی چیک کیا
جارہا ہے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم فروری 2021ء کو
دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت
کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کیا اور انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں صرف کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
کینٹ روڈ پنو عاقل میں سنتوں بھرا اجتماع، سید فضیل
عطاری نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 30 جنوری 2021ء کو ریلوے پھاٹک کینٹ روڈ پنو عاقل میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
یوکے سے تشریف
لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان
کیااورشرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔