24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر
اہتمام کم و بیش پچھلے 12ماہ سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں اور تھیلیسیمیا کے
بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں 2اپریل 2021ء کو مین بہادر آباد
4مینار چورنگی کراچی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عاشقان رسول دوپہر
2:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک اپنے خون کا عطیہ دے سکیں گے۔تمام عاشقان رسول سے
التماس ہے کہ اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مزید معلومات کے
لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
٭انس عطاری: 03152202212 ٭ناصر عطاری: 03219278648
٭محمود شیخانی:
03008213287٭احمد پالانی: 03229278615