گزشتہ روز دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی ی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مفتی شفیق عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔ سیمینار کے اختتام پر صلاۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ مفتی صاحب نے دعا بھی کروائی۔

زکٰوۃ سیمینار میں کراچی یونیورسٹی کے طلبہ اور پروفیسرز سمیت مقامی عاشقان رسول شریک ہوئے۔