مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، محبتِ صحابۂ کرام اور اولیائے کرام کی عقیدت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 02 اکتوبر 2025ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں بیانات کے ذریعے کردار سازی اور معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ گناہوں سے توبہ اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار اور دعاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، شاہین گراؤنڈ فاروق آباد ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کامونکی مدینہ ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، بابری مسجد نزد غازی آباد تھانہ تاجپورہ سکیم لاہور (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد عبدالرشید کرنافولی چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Old Firth Library Sheffield S5 6WSمیں رکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ہر طبقہ فکر کے افراد کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔