دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو شریعت کے مطابق تجارت کرنے، دھوکہ دہی سے بچنے، ہمیشہ سچ بولنے اور اور ماتحت لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری سلیم عطاری اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد نگرانِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔