شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے
زیر اہتمام 21 ستمبر 2025ء کو کیڈٹ کالج سرگودھامیں ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے
پرنسپل، ٹیچرز، عہدیداران، ممبران اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”The Holy Prophett As Teacher And Mentor of Today,s Youth“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں
نگران شوریٰ نے فرمایا کہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین اور آپ کی مبارک زندگی ہمارے لئے بہترین رہنمائی
کا ذریعہ ہے، ہمیں ہر کام اسلامی طور طریقے کے مطابق کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے بیان
میں شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی
تعلیم حاصل کرنے، دینی کُتب کا مطالعہ کرنے اور نیکی لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کا
ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
نگران شوریٰ کو کیڈٹ کالج کی جانب سے شیلڈ بھی
پیش کیا گیا جبکہ سیمینار میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین
شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی موجود
تھے۔