سروسز ہسپتال لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسرز، ڈاکٹرز اور میڈیکل سے وابستہ اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیشن میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگران شوریٰ نے کہا کہ مریض کے علاج کرتے ہوئے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ہمدردی اختیار کرنا بھی ضروری ہےکیونکہ نرم لہجہ اور اچھا رویّہ مریض کے علاج میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔حاجی عمران عطاری نے مزید کہا کہ میڈیکل کا شعبہ خدمت سے وابستہ ہے اور یہ عظیم فلاحی کام ہے لہذا اپنے علم اور صلاحیتوں کو عاشقان رسول کی خدمت میں لگ کر اپنا کردار ادا کریں۔ سیشن میں نگران شوریٰ نے شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا اور کہا کہ دین کی تعلیم انسان کی عملی اور روحانی زندگی دونوں کو سنوار دیتی ہے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ آخر میں سیشن میں موجود اسٹوڈنٹس نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔