پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپیریئر
کالج منڈی بہاؤالدین میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور
انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن
لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل
کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں اسی مقام پر بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کے
درمیان بھی ٹریننگ سیشن ہواجس میں حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری ان دنوں
پاکستان کے دورے پر ہیں۔
دوران دورہ جامعۃ الفردوس حاصلپور پنجاب پہنچے
جہاں انہوں نے طلبائے کرام اور جامعہ کے ناظم مفتی بشیر احمد فردوسی صاحب سے
ملاقات کی۔سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آنے کی دعوت دی۔
آج اوکاڑہ میں قرآن اجتماع ہوگا، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری سنتوں بھر بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے
تعلیمی شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام پاکستان، پنجاب، فیصل آباد ریجن،
اوکاڑہ زون کی جامع مسجد نقشبندیہ رضویہ،
غلہ منڈی، اوکاڑہ میں آج 16 فروی
2021ء بروز منگل دوپہر 1 بجے ختم قرآن
اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پڑھنے والوں کی دستار بندی کی جائے گی اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے
والوں کو تحائف پیش کئے جائیں گے۔
اس اجتماع میں رکن
شوریٰ و نگرانِ ریجن حاجی رفیع عطاری سنتوں بھر بیان فرمائیں گے۔
تمام کابینہ، ڈویژن اور علاقہ نگران و ذمہ داران ،مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھنے /پڑھانے والے قاری
صاحبان اور تمام تاجر حضرات کو شرکت کی دعوت ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 12 فروری
2021ء بروز جمعہ ڈیفنس کابینہ کراچی میں تاجر اجتماع ہوا جس میں مقامی تاجران سمیت
کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ”خوف خدا“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد رضا عطاری، مجلس سوشل میڈیا ڈیفنس کابینہ)
دعوت اسلامی کے تحت 13 فروری 2021ء کو ٹنڈو محمد
جان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ اور ڈویژن
نگران نے شرکت کی۔
نگران زون حافظ زین عطاری نے راہِ خدا میں سفر
کرنے اور رجب کے روزوں کے فضائل بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ
کرنے، اس کی کارکردگی کو بڑھانے، 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور 26 فروری 2021ء
کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد شایان عطاری، مجلس کارکردگی)
رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کے گھر محفلِ
نعت، مفتی قاسم قادری صاحب کا خصوصی بیان
گزشتہ رات (14فروری کی شب) کراچی میں واقع
ترجمانِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا
عبدالحبیب عطاری کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم
قادری عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شانِ مصطفیٰﷺ کے موضوع پر شاندار بیان
فرمایا۔
محفلِ نعت میں جانشینِ عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری، ماہرِ
امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی حسان عطاری مدنی،مفتی شفیق عطاری مدنی،مفتی سجاد
عطاری مدنی، مولانا ثمر عباس قادری، رکنِ
شوریٰ حاجی امین عطاری،رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری، ابوالبنتین مولانا حسان عطاری
مدنی اورنگران برمنگھم یوکے ریجن محمد
فضیل رضا عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفل پاک کے اختتام پر مختلف تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی۔
ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح
دعوت اسلامی
کے شعبے فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک کے تحت ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح کردیا گیا جہاں انشاء اللہ عزوجل خواتین کے لیے مختلف دینی و دنیاوی کورسز اور قرآن پاک کی تعلیم ملٹی
میڈیا کے ساتھ دینے کا سلسلہ ہوگا ۔
اس موقع پر
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں میں دین کی تعلیمات عام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئے اس تقریب میں ڈیفنس کی مقامی شخصیات
نے شرکت کی ۔
فیضان ایجوکیشن
کے ڈائریکٹر نے شرکا کو اس انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عزوجل آنے والے ہفتے سے اسلامی بہنوں میں تربیتی
نشست کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس
کابینہ کراچی)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، نواب شاہ کے گلشن مدینہ ٹاؤن میں واقع فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
پاکستان کے شہر نواب شاہ میں میں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر دولت پور ، نواب شاہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
بلوچستان ،سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، بلوچستان کے شہر سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 09 فروری 2021ء بروز منگل پاکستان، پنجاب کے فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز
کیا گیا جس کا افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔