گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران
عبد الوہاب عطاری نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیU.E.Tملتان
کے وائس چانسلرV.C ڈاکٹر عامر اعجاز سے ملاقات کی۔ عبد الوہاب
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور 3مارچ 2021ء
کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع کی میں شرکت
کرنےکی دعوت دی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2021ء
ڈیفنس
کابینہ کا فیز 7 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین ڈیفنس کابینہ، ڈویژن و علاقہ نگران سمیت شعبہ ذمہ
داران اور ان کی مشاورتوں نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ و نگران ساؤتھ سینٹرل زون حاجی علی عطاری نے خصوصی شرکت کی۔
رکن شوریٰ
نے اسلامی بھائیوں کو کابینہ میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اپنے
شعبوں میں دینی کام بڑھانے اور اپنی مشاورتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دئیے ۔( محمد حماد رضا، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ
کراچی)
شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 20 فروری 2021ء کو کھوکھر والا کوٹ
سلطان میں مسجد و مدرسہ ”فیضان عشق
رسول“کا افتتاح ہوا۔ مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری
فرمایا۔
خوشی کے اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن
شوریٰ نے مسجد کو جلد تعمیر کرنے اور اس کو آباد کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور
شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔
لیہ میں شیخ محمد نواز
مرحوم کے قل خوانی کا اہتمام، حاجی رفیع عطاری کا بیان کیا
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار محمد نوید عطاری کے والد شیخ محمد نواز پنجاب کے شہر لیہ میں رضائے الٰہی سے انتقال
کرگئے۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے20 فروری 2021ء
کو لیہ زون میں قل خوانی کا اہتمام کیا
گیا جس میں شہر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے، دینی
کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت 20 فروری 2021ء کو ملیہا
ٹاؤن لیہ میں مسجد ”فیضان عشق رسول“کا افتتاح ہوا۔
مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع عطاری فرمایا جبکہ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
افراد نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے مسجد کو جلد تعمیر کرنے اور اس کو
آباد کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اختتام دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری
کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء بروز
بدھ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں جنوبی لاہور زون کے اراکین زون،نگرانِ
کابینہ،اراکین کابینہ،ڈویژن نگران،علاقائی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ
حاجی یعفور عطاری نے رجب کے مہینے میں خوب
نیکیاں کرکے عبادت کا بیج بونے پر مدنی پھول دئیے۔ پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ مدنی بستہ
مجلس کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹر: غلام جیلانی
عطاری، فاروق آباد کابینہ شعبہ مدنی قافلہ)
ساہیوال پنجاب میں دارالافتاء اہلسنت دعوتِ
اسلامی کے تحت زکوٰۃ کورس کا انعقاد
(اسٹاف رپورٹ:20فروری2021ء)گزشتہ رات ساہیوال
پنجاب میں دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کی جانب سے ”زکوٰۃ کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالافتاء
اہلِ سنت کے مفتی عرفان عطاری مدنی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کے درمیان
خصوصی بیان فرماتے ہوئے زکوۃ کے شرعی مسائل بتائے۔
اس کورس میں خادم ملک فوڈز فیکٹری کے اونر اور چیمبر آف کامرس کے سابق وائس پریزیڈنٹ شہزاد
انجم انصاری ، تحریک انصاف کے رہنما عمران گل اور عمران چوھان و برادران، زاہد
چوہان (بزنس مین)، مہر ثاقب (بزنس مین)، محمد بلال (رہنما پیپلز پارٹی )، معین اسلم عطاری( ممبر آف
چیمبر)،محمد عرفان (بزنس مین) سمیت کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکا نے مفتی صاحب سے اپنے سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے تسلی بخش جوابات
عنایت فرمائے۔
پچھلے دنوں اڈا
میکلوڈ گنج کابینہ بہاولنگر زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ بہاولنگر کے تحت مدنی بستے
کا آغاز ہوا۔ افتتاح مجلس مدنی بستہ بہاولنگر زون محمد معین عطاری نے کیا اور صدقے کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین کو مدنی بستے پر روزانہ حاضری دینے اور اپنی نیک
کمائی سے کچھ نہ کچھ روزانہ کی بنیاد پر راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ لوگوں نے تعاون کیا۔(رپورٹ:تحفظ اوراق
مقدسہ بہاولپور زون)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو خواجہ
فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم یار خان میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کالج کے
اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کیا اور شرکا کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو
اسپائر گروپ آف کالجز صادق آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس،
پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کیا اور شرکا کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
شاہی میرج ہال عارف والا میں تاجر اجتماع کا انعقاد، حاجی
رفیع عطاری کا بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء کو
شاہین میرج ہال بلاک Eعارف والا میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی تاجران، مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن حاجی محمد رفیع عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دیگر پروجیکٹس کا
تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے
انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہاتھوں عارف والا میں
مساجد و مدارس کا سنگِ بنیاد
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع عطاری نے 17 فروری 2021ء کو پاکپتن زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عارف
والا میں مختلف مقامات پر مساجد و مدارس اور جامعۃ المدینہ للبنات کا سنگ بنیاد
رکھا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کیا
اور اختتام پر عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات
ملاحظہ کریں: فیضان عشق ِ رسول رحمان سٹی عارف والا، جامعۃ المدینہ للبنات گلشن
فرمان 65 روڈ عارف والا، مسجدو مدرسہ علی
المرتضیٰ ترکھنی عارف والا، E.B ہوتہ روڈ چک نمبر 27 عارف والامیں مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد