27 رجب المرجب 1442ھ بمطابق 11 مارچ 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے عالمی مدنی مرکز آکر جبکہ پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے اجتماعی طور پر شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہواجبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ ٔنعت اور قصیدہ معراج پیش کئے، اجتماع پاک میں جلوس شب معراج کا بھی اہتمام ہوا۔ اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے ”شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سفر معراج کو بیان کرتے ہوئے اس سفر میں ہونے والے واقعات اور ملنے والے تحائف کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے۔

جبکہ امیرا ہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماع میں شریک عاشقان رسول کو نماز وں کی پا بندی کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔دوران اجتماع امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام عاشقان رسول کو 21، 22 اور 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذِکر و درود، صلوۃ و سلام اور لنگر کا بھی اہتمام ہوا۔


9 مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”ٹائم مینجمنٹ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو جامعۃ المدینہ کے امتحانات کے بعد ہونے والی چھٹیوں کے اوقات کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں میں صرف کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء اور عقلاء سب اس بات پر متفق ہیں کہ انسان کی سب سے اہم پونجی جس کو بچا بچا کر استعمال کرنا چاہیئے ”وقت“ ہے۔ لمحات زندگی فراہم کرنے والا وقت درحقیقت بڑی غنیمت ہے اس لئے اس کو بچا بچا کر رکھنا چاہیئےکیونکہ انسان کے ذمے کام بہت ہیں جبکہ وقت اُچک کر بہت جلد غائب ہونے والی چیز ہے۔

نگران شوریٰ نے وقت کی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہم کامیاب لوگوں کی زندگی کے متعلق سیرت کا مطالعہ کرے تو پتہ پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ دنیا کا کامیاب ترین آدمی بھی 24 گھنٹے میں کامیاب ہوا ہے اور دنیا میں ناکام ہونے والا شخص بھی 24 گھنٹے میں ہی ناکام ہوا ہے، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس نے بھی کامیابی حاصل کی ہے اس نے 24 گھنٹے میں ہی کی ہے، بات صرف سوچ، احساس اور خود اعتمادی کی ہے ہمیں کامیاب ہونے کے لئے ان چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا۔اجتماع پاک میں نگران شوریٰ نے طلبہ کوٹائم منیجمنٹ کا طریقہ بتایا اور مزید یہ کہ 24 گھنٹے کے شیڈول بھی بناکر دیئے۔


9 مارچ2021ء بروز منگل حافظ آباد مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں ڈویژن اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ حافظ آباد زون نگران زون محمد وسیم عطاری نے شعبان المعظم میں سحری اجتماع کرنے اور 1یکم شعبان کو 63روزہ تربیتی کورس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون اصلاح اعمال)


14 مارچ 2021ء بروز اتوار دوپہر 3:00 بجے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران اور بالعموم تمام عاشقان رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

کراچی کے شعبہ اصلاح اعمال کے علاقہ ذمہ داران براہ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے ذمہ داران مدنی چینل اور لنک کے ذریعے بیان میں شرکت کریں گے۔ 


27 رجب المرجب 1442ھ بمطابق 11 مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رات 9:00 بجے ”اجتماعِ شب معراج“ انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے اور وقت مناسب پر ”قصیدہ معراج“ بھی پڑھا جائیگا۔

اس روحانی محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع شب ِمعراج کے آغاز میں جلوس شب معراج کا بھی اہتمام ہوگا جبکہ اس محفل کو مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ نیو سوسائٹیز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبوں کے ریجن وزون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نگران زونز کو بڑے بڑے گاؤں میں اجتماعات کروانے کے اہداف دیئے اور اس شعبے کے نئے نگران غلام الیاس عطاری کومقرر کردیا۔ حاجی شاہد عطاری نے خوشی کی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ 45 شعبوں کے ذمہ داران ای رسید کے نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عطیات جمع کرسکیں گے۔

مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


3مارچ 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی مرکز سمیت پاکستان بھر میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائی،امامت کورس کا عملہ اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و تنظیمی کاموں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ نگران پاکستان مشاورت نے اپنے بیان میں کورس کے شرکا کوشریعت کی اتباع کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری نے امیر اہلسنت کی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کیسے بنی؟، اس میں امیر اہلسنت کی قربانیاں،مرکزی مجلس شوریٰ کاقیام اور شعبہ جات کے بارے میں بتایا۔

بیان کے اختتام پر شرکا کی جانب سے 12دینی کاموں کے حوالےسےسوالات کئے گئے جن کے نگران پاکستان مشاورت نے جوابات دئیے اور رہنمائی بھی فرمائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27رجب المرجب 1442ھ بمطابق 11 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پوسٹ آفس روڈ بدین میں  ”اجتماع شب معراج“ کا منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس پُرنور محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


05 مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن،  حافظ آباد زون و کابینہ ، دو ڈویژن حافظ آباد شرقی و غربی کے علاقہ نگران اور حلقہ نگران اسلامی بھائیوں کا فیضان مدینہ کولو روڈحافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران کابینہ حافظ آباد محمد منظور الحق عطاری نے دینی کاموں کی بہتری کےلئے تربیتی مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)


یکم مارچ 2021ء کی شب دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کے زیرِ انتظام جناح کلچرآڈیٹوریم  نیوکراچی5-E میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”زکوٰۃ کیا ہے؟اور کیسے نکالیں؟“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں مفتی جمیل عطاری مدنی ، تاجرحضرات اور فیکٹری مالکان سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مفتی علی اصغر عطاری نے بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی شرائط اور اسکی تفصیلات، وہ کون کون سے مال ہیں جس پر زکوٰۃ نکالی جائے گی؟، مستحق زکوٰۃ کون کون ہیں؟، نصاب اور حاجتِ اصلیہ کسے کہتے ہیں؟، زکوٰۃ کن 6 چیزوں پر فرض ہے؟، کون کون سے رشتے داروں کو زکوۃ دینا جائز ہے؟جیسے مسائل بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل بیان کئے۔

تاجر اجتماع میں موجود شرکاء نے سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے جواب عطا فرمائے نیز یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر بھی کیا گیا ۔

یہ اہم ترین پروگرام دیکھنے کے لئے نیچے Watch Video بٹن پر کلک کیجئے

Watch Video


شہیدان دعوت اسلامی کے ایصالِ ثواب کے لئے شعبہ ازدیادحب کے زیر اہتمام 9مارچ 2021ء کوبعد نماز عشا باغ گُل بیگم مزنگ لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


27رجب المرجب 1442ھ کی شب بمطابق 11 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ، مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ فیصل آبادسمیت دنیا بھر  میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام”اجتماع شبِ معراج“ کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک کا آغاز رات 9:30 بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماع میں جانشین امیر اہلِ سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے بعد جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیٹوں مولانا قربان رضا عطاری مدنی اور محمد فیضان رضا عطاری کا نکاح بھی پڑھائیں گے۔

دنیا بھر میں ہونے والے ان اجتماعات میں بالخصوص ”قصیدہ معراج“ بھی پڑھا جائیگا۔