دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)کے زیر اہتمام سال 2020ء سے عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے راشن، نقد رقم اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2021ء میں پاکستان بھر میں ساڑھے سات لاکھ (750000)افراد میں کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا۔

ملک بھر میں 56 سے زائد سولر پمپ لگائے گئے۔

تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لئے اکیس سو دس (2110) خون کی بوتلیں (Blood Bags) مختلف اداروں کو فراہم کی گئیں۔

نابینا اور معزور افراد کی بحالی کے لئے Faizan Rehabilitation Centre کا قیام ہوچکا ہے جس میں تقریباً 2000 سے زائد رجسٹریشن کی جاچکی ہیں۔

وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین پاکستان شجر کاری مہم (Tree Planting Campaign) کے تحت اپریل 2021ء میں تقریباً 8000 پودے لگائے گئے۔

جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی عصری، ٹیکنیکی اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لئے تربیت کا اہتمام، مختلف زبانوں، کمپیوٹر اور سافٹ اسکلز کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ (فی الوقت کراچی میں اس کا اہتمام ہے)۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)2020ء سے 2021ء تک کی مجموعی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اکتیس لاکھ سے زائد افراد میں تیار کھانا اور راشن تقسیم جاچکا ہے۔ 500 سے زائد کنویں اور سولر پمپ لگائے جاچکے ہیں۔اب تک مختلف Blood bank کو چالیس ہزار آٹھ سو ترانوے 40893بوتلیں فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت 3 لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔