دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 مارچ  2021ء بروز منگل ریجن لاہور ، زون حافظ آباد، کابینہ اطراف حافظ آباد، ڈویژن نئی منڈی کالیکی میں واقع فیضان مدینہ کالیکی منڈی میں نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ، علاقائی اور حلقہ سطح کے ذمہد اران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نے نے دینی کاموں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کام، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کی کارکردگی دینے، شب برات اجتماع اور ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے رہنمائی کی اور مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: طلحہ عمیر عطاری اطراف حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار )


آج بروز جمعہ  مورخہ 26 مارچ 2021ء رات9:00 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial

عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان بھر میں ”گرین پاکستان“ مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا ۔اس مہم مین رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، چوہدری بابر (چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رینالہ خورد)، فیضان گجر (نائب صدر سٹی کارپوریشن)، اشرف چشتی (سابقہ وائس میونسپل کمیٹی رینالہ)، ذیشان کمبوہ (سابقہ نائب صدر یوتھ ونگ ویسٹ پنجاب) اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران شریک تھے۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی اس مہم کے ذریعے پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کے لئے پُر عزم ہے ۔


23 مارچ 2021ء کو لکی مروت میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تاجر اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو شرعی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے، گاہکوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے، دینی کاموں میں شرکت اور دینی کاموں میں مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء اورنگی کابینہ ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی ٹاؤن کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن،  حافظ آباد زون، اطراف حافظ آباد کابینہ میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ سنگ بنیاد جامعۃ المدینہ فار گرلز کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ تعلیم پاکستان عبدالوہاب رضا عطاری نے علم دین کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکاء کو تعمیرات کےلئے عطیات کی ترغیب دلائی۔ معاشرے کی اصلاح کےلئے اسلامی بہنوں کی اصلاح بہت ضروری ہے“ اس پر مدنی پھول بھی دئیے۔(رپورٹ: محمد عمر دراز عطاری شعبہ تعلیم حافظ آباد زون)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ریجن لاہور، زون حافظ آباد، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن پنڈی بھٹیاں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت تا حلقہ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ حافظ آباد محمد منظور الحق عطاری نے 63 روزہ تربیتی کورس، جمعہ جھولیاں، رمضان عطیات اور رمضان اعتکاف پر کلام ہوا۔ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے ہوئے ۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اراکین حیدر آباد ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن حیدرآباد رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی پھول دیتے ہوئے 23,22,21 مارچ کے مدنی قافلے میں سفرکرنے ،مدنی عطیات بڑھانے اور رمضان عطیات کے لئے اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: فیضان عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 مارچ 2021ء بروز جمعہ لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، اطراف کابینہ پنڈی بھٹیاں کی چک بھٹی جلالپور بھٹیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد عرفان عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے اور دیگر احباب کو اس کی ترغیب دلانے کےلئے ذہن سازی کی نیز کارکردگی دینے پر خصوصی توجہ دلائی۔(رپورٹ: جواد حسن ۔اطراف رکن کابینہ کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے شعبے دار الافتاء اہلسنت کے زير اہتمام  19 مارچ 2021ء بروز جمعہ ڈیفنس فیز 7 فیضان اسلام مسجد میں احکام زکوٰۃ کے موضوع پر تربیتی سیشن ہوا جس میں مفتی محمد حسان عطاری المدنی نے زکوٰۃ کے احکام پر تربیت فرمائی ۔

اس سیشن میں بڑی تعداد میں ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے مقامی تاجران، ڈیفنس کابینہ کے ذمہ داران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)


22مارچ 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے لکی مروت میں  کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ کے نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ تعارف پیش کیا اور دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کی دعوت بھی دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مارچ 2021ءبعد نماز عشاء  جزیرہ بھٹ، حسینی مسجد، مین جیٹی کیماڑی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے درخواست ہے۔