23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago
امیرِ
اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی
ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو
شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی
سلسلے میں آج مورخہ 12 جون 2021ء رات 9:30 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں
ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔