دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 30 رجب المرجب اور یکم شعبان المعظم 1442ھ بمطابق 15 اور 16 مارچ 2021ء
کو دو دن پر مشتمل مرکزی مجلس شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس کی پہلی رات میں اورسیز
کے نگران ریجن نے بھی شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے مدنی
مشورے کے متعلق اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیاجس میں مدنی مشورےکا خلاصہ بیان فرمایا
ہے۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے مشورے کے اہم مدنی پھول
٭معاونِ نگرانِ حیدرآبادریجن قاری محمدایازعطاری کو اِتفا
ق رائے سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا رُکن اور
حیدرآبادریجن کا نگران بنایاگیا۔ ٭شعبۂ اوقاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ٭ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ(جوکہ جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ ،دارالمدینہ،آن لائن اکیڈمی، فیضان
ویک اینڈ اسکول اورشعبہ کورسز کےذمہ داران پرمشتمل ہے)نے اپنی کارکردگی
اورآئندہ کے اہداف پر مشتمل پریزنٹیشن پیش
کی ۔ ٭دارالمدینہ
یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے غوروغوض ہوااوراس کام کوآگے بڑھانے کےلیے اراکین اورپروفیشنل اسلامی بھائیوں پر
مشتمل ایک مجلس بنائی گئی۔ ٭رکنِ شوریٰ
ونگرانِ شعبہ’’ اطراف علاقے‘‘نے اپنے شعبے کی کارکردگی اور اس کے فوائدوثمرات سے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کو آگاہ کیا اورطے پایا کہ اس کام کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے
اراکین ریجن،نگران زون ،نگران کابینہ اوردیگرمضبوط ذمہ دارن کے ایک ماہ کے مدنی
قافلے اطراف علاقے میں سفرکروائے جائیں گے۔ ٭ ماہ ِرمضان کے اعتکاف اورڈونیشن جمع کرنے کے
بارے میں گفتگوہوئی ،دونوں کاموں کی بہتری کےلیے مدنی پھول طے ہوئے۔ ٭سابقہ سالوں کی طرح ماہ ِرمضان میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت تعلیم قرآن عام
کرنے کے لئے19 دن کا 41 منٹ پرمشتمل فیضانِ
تلاوت کورس اور شعبہ کورسزکے تحت ماہ
رمضان میں فیضانِ نمازکورس،فیضانِ روزہ کورس اورفیضانِ تراویح کورس شروع
کئے جائیں ، اس کا ایکشن پلان بنا کراس کا ذمہ داربنایا جائے۔ ٭ماہ ِرمضان
میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شعبہ جات کا جدول بنایا جائے،اس مدنی مذاکرے میں
اس شعبے کے عوامی سوالات ہوں،نیزاس شعبے سے لوگوں کوکیا کیا فوائد ہورہے ہیں انہیں
بیان کیا جائے ۔ ٭اسلامی بہنوں کے لیے
شہرسطح پر ایک ایسامقام بنانے کا طے ہوا جہاں اسلامی بہنوں کے دینی کام ،کورسز،مدنی
مشورے،تنظیمی دفاتر اوربچیوں کے لیے جز
وقتی مدرسۃ المدینہ کاسلسلہ ہو۔ ٭یہ طے
ہواکہ وہ ممالک جن میں ابھی دینی کام کا
آغازنہیں ہوا ،ان میں بہترین مبلغین (جونگران
بننےکی اہلیت رکھتے ہوں ) کوممالک
کاسفرکروایا جائے ۔ ملک کی نوعیت کے مطابق فیملی کے ساتھ روانہ کیا جائے ۔ ٭2021ءمیں جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں،
ٹیلی تھون کے موقع پرمدنی مذاکرہ، مدنی چینل کے سلسلے(جن میں جامعۃ المدینہ کے فوائدوثمرات بیان کئے جائیں )اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خاص نمبرجاری کیا
جائے۔ ٭خیبرپختون
خواہ اوربلوچستان کے لیے طے ہواکہ یہاں ایسے جامعاتُ المدینہ بنائے جائیں جن کا نصاب
10 سے12 سال پرمشتمل ہو،بچہ چھوٹی عمرمیں
اس میں داخل ہو،ناظرہ قرآن،ابتدائی اسلامی ودُنیوی تعلیم اوردرسِ نظامی مکمل کرنے کی سعادت پائے،مجلس
جامعات المدینہ اس پر ورکنگ کرےگی۔ ٭دعوت
اسلامی کے شعبے FGRFکے تحت یکم اگست میں شجرکاری مہم کا آغازہوگا،اس
مہم میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی بھرپورشرکت ہوگی ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ ٭21،22اور23مارچ
میں جو قافلے سفرکررہے ہیں وہ امیرِاہلِ سُنّت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف
’’فیضان ِرمضان ‘‘ سے درس و بیان کریں اور’’روزے رکھواوررکھواؤتحریک‘‘ میں شامل
ہوجائیں ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت شوال المکرم سے ذمہ
داران کے لیے41 دن کے ’’ مدنی قافلہ کورس‘‘ کا آغازہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ اورمجلس رابطہ کےتحت ’’شخصیات کا تربیتی علاقہ‘‘(نام فائنل کرناباقی ہے) ایک دینی کام طے ہوا،جس میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران
چندشخصیت اسلامی بھائیوں کے ساتھ کسی پوش علاقے میں پہلے سےتیاری کے ساتھ جائیں ،
وہاں نمازاداکریں ، اسلامی بھائیوں میں بیان
،عبادات وسنتوں پرعمل کی ترغیب اورعملی تربیت ہو،یہ سب دوتین گھنٹے پر مشتمل ہو ۔ اس کا شیڈول ونصاب مجلس مدنی
قافلہ فائنل کرےگی ۔
واضح رہے کہ مدنی مشورے کے تفصیلی مدنی پھول پاک کابینہ کی
جانب سے بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔

24 مارچ اور 2 اپریل کو اورنگی ٹاؤن اور
گلزار ہجری کابینہ میں ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے

دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
چند دنوں سے کراچی میں مختلف مقامات پر ”زکوٰۃ سیمینار“ منعقد کئے جارہے ہیں جن
میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام عاشقان رسول کو زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 24 مارچ 2021ء کو
اورنگی کابینہ ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی
ٹاؤن اور 2 اپریل 2021ء کو
Auditorium Department of Chemistry University of Karachiمیں ”زکوٰۃ
سیمینار“ منعقد کئے جائیں گے۔ 24 مارچ کو
ہونے والے زکوٰہ سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی جبکہ 2 اپریل کو مفتی شفیق
عطاری مدنی زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔
زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی
تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟
27 مارچ سے کشمیرمیں 50 مقامات پر مساجد ومدارس کا افتتاح ہونے
جارہا ہے

27 مارچ 2021ء سے کشمیر میں 50 مقامات پر
مدارس، جامعات المدینہ اور مساجد کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہونے جارہا ہے۔
27 مارچ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری جبکہ
4،5،6 اپریل 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ان مدارس و مساجد کا
افتتاح فرمائیں گے۔
کشمیرمیں 50 مقامات پر افتتاح کئے جانے والے مدارس کی تعداد 28، جامعات المدینہ کی
تعداد10 جبکہ مساجد کی تعداد 12 ہے۔
آج شام مفتی کفیل عطاری مدنی چینل کے آفیشل Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے

عاشقان رسول کو شرعی و فقہی معلومات فراہم کرنے
اور ان کے علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئے دار الافتاء اہلِ سنت کے مفتیانِ کرام
اور علمائے کرام وقتاً فوقتاً Facebook
پر Live آکر
رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج شام 6 بجےدارالافتاء اہل سنت
کے مفتی کفیل عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دھوراجی کالونی کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد،
مفتی شفیق عطاری نے مسائلِ زکوۃ بیان کئے
.jpeg)
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19مارچ 2021ء بروزجمعہ بعد نمازعشاء دھوراجی کالونی کراچی
میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کاانعقاد کیا گیا ۔
سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی شفیق
عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر
مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور
ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ
کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟
، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟
و دیگر مسائل)بیان فرمائے۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور
کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک ہوئے۔
اس موقع پر ترجمانِ دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 17مارچ 20201ء کو فاروق آباد کالونی روڈ میں رکنِ زون لاہور عمیر رضا عطاری
کی والدہ مرحومہ کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع
ہواجس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے فکرِ آخرت، دنیا سے بے
رغبتی، ایمانداری، نیکی اور پرہیز گاری کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، شعبہ مدنی قافلہ
فاروق آباد کابینہ)
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
اورنگی ٹاؤن نمبر 1 علیگڑھ مارکیٹ کی جامع مسجد بلال میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس
میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دوران اجتماع صلوۃ التوبہ کے نوافل بھی اداکئے
گئےجبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کے تحت اوراد
عطاریہ کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں میں اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ مفت دیئے
گئے اور استخارہ بھی کیا گیا۔
فرحین لان سرجانی ٹاؤن کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا
انعقاد، مفتی جمیل عطاری نے گفتگو فرمائی
.jpg)
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17
مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء فرحین لان، نزد مقیم
C.N.Gپمپ، سیکٹر 7-B، سرجانی ٹاؤن کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کاانعقاد
کیا گیا ۔
سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری
نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور
کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔
گولڈلائن سفائر گارڈن ایسٹ کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا
انعقاد، مفتی حسان عطاری نے گفتگو فرمائی

دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17
مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء گولڈلائن سفائر، نزد فیضان صدیق اکبر مسجد، آغا
خان جیم خانہ، گارڈن ایسٹ کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“انعقاد کیا گیا ہے۔
سیمینار میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زکٰوۃ
کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ
کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ
کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر
فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور
کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔
.jpg)
شعبہ F.G.R.Fدعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 14 مارچ 2021ء کو فیریر ہال صدر کراچی میں ”گرین پاکستان مہم“ کے سلسلے میں
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری نے خصوصی بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ساتھ
دینے اور زیادہ زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی۔
حیدر آباد کے ایک گاؤں میں 9 افراد کا قبول اسلام، مبلغ دعوت
اسلامی نےکلمہ پڑھایا
.jpg)
دنیا بھر میں تعلیمِ قرآن و سنت کو عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نہ صرف دین متین کی خدمت میں مصروف
عمل ہے بلکہ غیر مسلموں میں بھی دین اسلام کا پیغام پہنچا رہی ہےاور یہی وجہ ہےکہ
اب تک لاتعداد غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہو کر سنتوں کی بہاریں لوٹ رہے ہیں۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سندھ کے
شہر حیدر آباد سے تقریباً 22 کلو میٹر ایک گاؤں ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں
سے متاثر ہوکر اور مبلغ دعوت اسلامی کی انفرادی کوششوں کی
برکت سے ایک غیر مسلم خاندان نے کلمہ پڑھااور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئےجس میں
چار خواتین اور پانچ مرد شامل تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ان افراد کو کلمہ پڑھایا۔