21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام حیدر آباد کے علاقے آفنڈی ٹاؤن میں حیدر آباد ریجن کے ذمہ
داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران علاقائی مشاورت
اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں گفتگو فرماتے
ہوئے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
رکن
شوریٰ نے تمام اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دھومیں مچانے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے
کے لئے خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنےاور دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔