
پنجاب کے شہر فیصل
آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس
کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جدول، جائزہ،
کارکردگی، شعبہ تنظیمی میڈیااور دیگر میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
گیا اور مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔
بعد ازاں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے اور
بذریعہ آن لائن تمام ریجنز میں پاکستان مشاورت آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ فرمایا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کرنے پر
گفتگو کی۔
رکن شوریٰ نے دینی
کاموں کے حوالے سے مدنی عطیات جمع کرنے اور ذاتی مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی
اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی۔

25 اپریل 2021ء کو پیراڈائز،
ویلی فیصل آباد میں تاجر عبد اللہ سندھی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
اہلِ خانہ ، مقامی تاجران اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل و برکات بیان کئے اور مدنی عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا جبکہ اختتام پر
اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری 25اپریل 2021ء کو تحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ میں رکن مجلس پاک مشاورت آفس
محمدندیم عطاری مدنی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت فرمائی۔
حاجی محمد شاہد عطاری نے لواحقین کو قبر و آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے
صاحبزادوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔
ملاقات کے بعد قبر پر فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ گوجرہ میں نگران زون محمدشہزاد عطاری
نے ٹوبہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
لیا جس میں دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کاجائزہ لیا۔ بعد میں
ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔

تھیلیسیمیا اور دیگر
بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ایک بار پھر بلڈ
ڈونیشن کیمپ لگانے جارہی ہے۔ عاشقان رسول 28 اپریل بروز بدھ افطار کے بعد سے رات
12 بجے تک گفٹ کالج، گوجرانوالہ روڈ، حافظ آباد میں اپنا بلڈ ڈونیٹ کرسکیں گے۔
مزید
معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
عمر
دراز عطاری: 03006438726
محمد ندیم عطاری: 03404422592
محمد انصر اسلم: 03217466926
.jpg)
دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد میں
سابق قومی ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات فرمائی۔اس موقع پر
سعید اجمل کے بڑے بھائی اور دیگر عاشقان رسول کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس
اور رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
سعید اجمل اور ان کے
بھائی نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام فیصل آباد، عاصم ٹاؤن میں ایک اسلامی بھائی حاکم علی کی رہائش گاہ پر مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ کثرت کے ساتھ
کلمہ پڑھنے، استغفار کی کثرت کرنے، اللہ پاک
سے جنت کا بکثرت سوال کرنے اور جہنم سے بچنے کی دعا مانگنے کی ترغیب دلاتے ہوئے
حاضرین کو نیتیں کروائیں۔
مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ ملانے کے لئے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا
ذہن دیا۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام فیصل آباد، منڈی کوارٹر میں ایک اسلامی بھائی سید اسرار احمد کی رہائش گاہ
پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور بیٹی کی تربیت کے
حوالے سے رہنمائی فرماتے ہوئے شرکا کوعطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر
حاضرین نے عطیات جمع بھی کروائے۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام فیصل آباد، غلام محمد آباد میں ایک اسلامی بھائی محمد امجد کی رہائش گاہ پر
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خوب خوب عبادت کرنے، اس کی رضا والے کام کرنے اور
گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام ایک اسلامی بھائی حاجی اشفاق کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف
شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بیٹیوں کے فضائل اور ان کی اچھی تربیت“ پر مدنی پھول
بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں
عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کے تحت مجید کالونی قائد آباد کراچی میں مسجد فیضان رمضان
کاافتتاح کردیا گیا۔
مسجد کا افتتاح مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فرمایا اور شرکا کونیکی کی دعوت دی۔
بعد ازاں رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ ظفر ٹاؤن میں زیر تعمیر
مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری فیصل آباد کے علاقے آفیسر کالونی میں ایک
اسلامی بھائی شیخ حاجی محمد عمر عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اسلامی
بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
نگران پاکستان نے ان
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا اور
اپنے
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔