دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آج  24 جون 2021ء بروز جمعرات ہفتہ وار اجتماعِ پاک کے بعد  رات تقریباً 10 بجے فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کا ایک ایسا آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں علم دین کے شائقین کو قرآنِ پاک کی تعلیم اور درسِ نظامی سمیت مختلف دینی اور معلوماتی کورس کروائے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی آن لائن قرآن پاک پڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی اور کورس کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے: