اٹک واہ کینٹ حضرو کے علاقےمانسہرہ اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر اسلامی بھائیوں کے لئے دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے کوششیں کرتے ہوئے فیضان مدینہ مسجد اور مدرسۃ المدینہ للبنین کا آغاز کردیا ہے۔

فیضان مدینہ مسجد میں کاریگروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں اس کو بنایا ہے۔ فیضان مدینہ مسجد مدرسۃ المدینہ للبنین کا کُل رقبہ دو کینال پر مشتمل ہےجس میں پانچ سو نمازیوں کی گنجائش ہےجبکہ 45 طلبہ فی سبیل اللہ دین کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مسجد ھٰذا میں ہونے والے مدنی حلقے میں سنتوں بھر ابیان فرمایا اور عاشقان رسول کو مسجد و مدرسہ بنانے کی ترغیب دلائی۔


پنجاب کے شہر ملتان کے نادرن بائی باس پر قائم اسپیشل ایجوکیشن کمپیوٹرٹریننگ سینٹر میں دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریننگ سینٹر کے Instructor طاہر سلیم اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے تمام اسلامی بھائیوں کے درمیان نماز، روزہ اور بسم اللہ شریف پر بیان کیااور انہیں جھوٹ، غیبت، چغلی اور فحش گوئی سے بچنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں پانچوں وقت کی نماز یں پڑھنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جدول، جائزہ، کارکردگی، شعبہ تنظیمی میڈیااور دیگر میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔

بعد ازاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے اور بذریعہ آن لائن تمام ریجنز میں پاکستان مشاورت آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کرنے پر گفتگو کی۔

رکن شوریٰ نے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی عطیات جمع کرنے اور ذاتی مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی۔


25 اپریل 2021ء کو پیراڈائز، ویلی فیصل آباد میں تاجر عبد اللہ سندھی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ خانہ ، مقامی تاجران اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل و برکات بیان کئے اور مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جبکہ اختتام پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 25اپریل 2021ء کو تحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ میں رکن مجلس پاک مشاورت آفس محمدندیم عطاری مدنی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت فرمائی۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے لواحقین کو قبر و آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

ملاقات کے بعد قبر پر فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ گوجرہ میں نگران زون محمدشہزاد عطاری نے  ٹوبہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کاجائزہ لیا۔ بعد میں ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔


تھیلیسیمیا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ایک بار پھر بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے جارہی ہے۔ عاشقان رسول 28 اپریل بروز بدھ افطار کے بعد سے رات 12 بجے تک گفٹ کالج، گوجرانوالہ روڈ، حافظ آباد میں اپنا بلڈ ڈونیٹ کرسکیں گے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

عمر دراز عطاری: 03006438726

محمد ندیم عطاری: 03404422592

محمد انصر اسلم: 03217466926


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد میں سابق قومی ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات فرمائی۔اس موقع پر سعید اجمل کے بڑے بھائی اور دیگر عاشقان رسول کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس اور رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

سعید اجمل اور ان کے بھائی نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، عاصم ٹاؤن میں ایک اسلامی بھائی حاکم علی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ کثرت کے ساتھ کلمہ پڑھنے، استغفار کی کثرت کرنے، اللہ پاک سے جنت کا بکثرت سوال کرنے اور جہنم سے بچنے کی دعا مانگنے کی ترغیب دلاتے ہوئے حاضرین کو نیتیں کروائیں۔

مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ ملانے کے لئے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، منڈی کوارٹر میں ایک اسلامی بھائی سید اسرار احمد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور بیٹی کی تربیت کے حوالے سے رہنمائی فرماتے ہوئے شرکا کوعطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے عطیات جمع بھی کروائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، غلام محمد آباد میں ایک اسلامی بھائی محمد امجد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خوب خوب عبادت کرنے، اس کی رضا والے کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک اسلامی بھائی حاجی اشفاق کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بیٹیوں کے فضائل اور ان کی اچھی تربیت“ پر مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔