کبیر والا، مولا پور کی جامع مسجد فیضان عطار میں مدرسۃ المدینہ
کا آغاز کردیا گیا
.jpg)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دین اسلام کے تعلیم کو عام کرنے میں دعوت اسلامی
ہر وقت کوشاں ہے۔
پنجاب کے شہر کبیر
والا کے علاقے مولاپور میں زیر تعمیر جامع مسجد فیضان عطارمیں مدرسۃ المدینہ کی دو کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہےجس میں پڑھنے
والے طلبہ کی تعداد 38 ہے۔اس مسجد کی تعمیر میں اب تک 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی
جاچکی ہے جبکہ مزید تعمیراتی کام کا سلسلہ
اب بھی جاری ہے۔
26مئی کو یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد کے طلبہ کے لئے آن لائن سیشن کا انعقاد کیا
جائیگا
.jpg)
26مئی 2021ء کو شعبہ پروفیشنلز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام University of Agriculture (Alumni) Faisalabad کے لئے رات 9:30 بجے Onlineسیشن
ہونے جارہا ہے۔
اس سیشن میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان
عطاری”Challenges of the changing
World“کے موضوع پر
Speech فرمائیں گے۔
سیشن میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
رجسٹر ہونے کے
لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کراچی کے اولڈ ایج ہاؤس میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ،
بزرگوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی
پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کا فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کے اولڈ ایج ہاؤس
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ داران نے تلاوت
قرآنِ پاک اور کلام پاک پڑھےاور بزرگوں سے بھی پڑھوائے۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے ان بزرگوں میں بیان بھی کیا اور انہیں پانچوں نماز باجماعت پڑھنے کی
ترغیب دلائی۔ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے بزرگوں میں عیدی
بھی تقسیم کی جبکہ ان کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
آخر میں درود وسلام
پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ
جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے 6سالہ درس ِنظامی میں داخلے کا سلسلہ
جاری ہے۔
تعلیم حاصل کرنے والے
طلبہ کو کھانا، رہائش اور فری میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گئی جبکہ فارغ
التحصیل ہونے کے بعد عصری علوم، میٹرک، F.A، B.A اور H.E.C سے منظور شدہ ڈبل ایم اےکی سرٹیفکیٹ بھی دی جائے گی۔
داخلے کی آخری تاریخ
26 شوال المکرم 1442ھ ہے۔
داخلہ
کے خواہشمند اسلامی بھائی اس نمبر پر رابطہ کریں:Uan:051-111252692

آج رات پاکستان
کے مختلف شہروں اور بیرونِ ممالک میں بیشتر مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ان اجتماعات میں اراکینِ
شوریٰ اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ تلاوت،
نعت، اجتماعی ذکر اور رقت انگیز دعا بھی
اجتماعِ پاک کا حصہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشاء تقریباً 9 بجکر 30 منٹ
پر ہوگاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا حافظ اشفاق عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری ، ابراہیمیہ مسجد ناصر کالونی کورنگی کابینہ میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں ترجمان دعوتِ اسلامی اور رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری ، سبحانی مسجد سیکٹر 15 اورنگی ٹاؤن کراچی میں بعد عشاء ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ محمد فضیل رضا عطاری ،فیضان مدینہ شاہ ابوالبرکات مغلپورہ میاں میر کابینہ میں بعدِ مغرب اور جامع مسجد حنفیہ سوڈیوال ملتان روڈ لاہور میں بعدِ عشاء ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد انوار مدینہ نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطار ی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات ڈویژن سطح پر منعقد کئےجارہے ہیں، تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائیں اور علم دین سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ماہ اپریل
2021ء میں ہونے والے فلاحی کام
.png)
دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)کے زیر اہتمام سال 2020ء سے عالمی وبا کرونا
وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے راشن، نقد رقم اور پکے
ہوئے کھانے تقسیم کئے جارہے ہیں۔
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل
2021ء میں پاکستان بھر میں ساڑھے سات لاکھ (750000)افراد میں کھانا اور راشن تقسیم
کیا گیا۔
ملک بھر میں 56 سے
زائد سولر پمپ لگائے گئے۔
تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی
مدد کے لئے اکیس سو دس (2110) خون کی بوتلیں (Blood Bags)
مختلف اداروں کو فراہم کی گئیں۔
نابینا اور معزور
افراد کی بحالی کے لئے Faizan
Rehabilitation Centre کا
قیام ہوچکا ہے جس میں تقریباً 2000 سے زائد رجسٹریشن کی جاچکی ہیں۔
وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے
گرین پاکستان شجر کاری مہم (Tree
Planting Campaign) کے
تحت اپریل 2021ء میں تقریباً 8000 پودے لگائے گئے۔
جامعۃ المدینہ سے درسِ
نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی عصری، ٹیکنیکی
اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لئے تربیت کا اہتمام، مختلف زبانوں، کمپیوٹر
اور سافٹ اسکلز کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ (فی الوقت کراچی میں اس کا اہتمام ہے)۔
فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن (FGRF)2020ء سے 2021ء تک کی مجموعی رپورٹ جاری
کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اکتیس لاکھ سے زائد افراد میں تیار کھانا اور راشن تقسیم
جاچکا ہے۔ 500 سے زائد کنویں اور سولر پمپ لگائے جاچکے ہیں۔اب تک مختلف Blood bank کو چالیس ہزار آٹھ سو ترانوے 40893بوتلیں فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ
گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت 3 لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں12 ماہ کے لئے فیضان تجوید و قراءت کورس شروع ہونے جارہاہے
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ کورسز پاکستان کی جانب سے12 ماہ کے لئےپاکستان میں پانچ مقامات پر
”فیضان تجوید و قراءت کورس(مقیم)“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں وہ اسلامی بھائی
داخلہ لے سکتے ہیں جو حافظ قرآن ہو اور قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ صحیح
پڑھناجانتے ہوں۔
کورس
کی خصوصیات:
٭مدنی قاعدہ و تجوید
کے مطابق پڑھنے اور پڑھانے کی تربیت ٭کتاب فیضان تجوید، فوائد مکیہ، جامع الوقف
اور المقدمۃ الجزریہ پڑھائی جائی گی ٭مکمل عمّہ
پارہ ترتیل میں مشق ٭مکمل قرآن پاک حدر میں مشق ٭کتاب نماز کے احکام سے وضو، غسل،
نماز اور دیگر فرض علوم سکھائے جائیں گے ٭دینی و اصلاحی کتب سے عقائد و اعمال کی
اصلاح
کورس کے مقامات
٭کراچی: اقصیٰ مسجد
صدر لیگل چوک۔ 03451685442
٭کراچی: رضائے مصطفےٰ
مسجد کورنگی نمبر 4۔ 03135946113
٭لاہور: فیضان مدینہ
کاہنہ نو۔ 03127541154
٭فیصل آباد: فضلِ
محمدی مسجد نزد ڈنگہ پھاٹک رسالہ والا۔ 03007057320
٭ملتان: فیضان مدینہ
انصاری چوک۔03178122025
نوٹ: کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 29 شوال
المکرم 1442ھ ہے جبکہ کورس میں کامیاب ہونے کی صورت میں کنزُ المدارس دعوت اسلامی کی سند بھی پیش کی جائے گی۔
مزید
معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں: 03332195483-03132935197
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 06 مئی 2021ء بروز
جمعرات لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ سکیھکی منڈی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران زون
حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی توجہ
دلائی اور فطرہ مہم کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد جواد
حسن عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مناواں لاہور میں جامع مسجد عائشہ کا افتتاح کیا
گیا۔ افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور اپنی جانب سے ہر
ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ نے مسجد میں اذان بھی دی، نماز بھی ادا فرمائی اور دعائے خیر بھی کی۔
حکومت پاکستان نے دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے
کی اجازت دے دی

دعوتِ اسلامی کے 897 جامعات، 4000 سے زائد مدارس اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسناد سرکاری اسناد کا درجہ رکھیں گی۔
گورنمنٹ کی اجازت کے
بعد دعوت اسلامی نے اپنا تعلیمی بورڈ بنام ”کنزُ المدارس بورڈ“ تشکیل دےدیا ہے جس کے صدر اراکین شوری کے
فیصلے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی کو مقرر کیا گیا۔
وقافی وزارتِ تعلیم کی
طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دے دیا گیا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب جامعۃ
المدینہ خود ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگری
جاری کرسکے گا اور جامعۃا لمدینہ سے امتحان دینے والے طلبہ اب ڈبل ایم اے کی ڈگری
حاصل کرسکیں گے۔
جامعۃ المدینہ سے ڈگری
جاری ہوتے ہی High Education
Commission بھی جامعۃ
المدینہ کے ان اسٹوڈنٹس کو ایم اے اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔یہ دونوں خبر یں H.E.C کی ویب سائٹ پر بھی لگادی گئی ہیں۔
اب ملک و بیرون ملک
میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز میں طلبہ کو امتحانات کے بعد جامعۃ المدینہ ایم
اے کی ڈگری خود جاری کرسکے گا۔ بیرون ملک سے پاکستان کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے
کے لئے آنے والوں کو ویزوں میں بھی آسانی ہوجائیگی۔
اسلام آباد میں افطار اجتماع کا سلسلہ عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی
.jpeg)
وفاقی دار الحکومت
اسلام آباد کے سیکٹر جی 4-11 میں ایک اسلامی بھائی حافظ محمد شاہد عطاری
کےفرنیچر کے کارخانے میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری نے عاشقان رسول کو تلاوت قرآن کو اپنا روزانہ کا معمول بنانے،
والدین کی خدمت ، اپنے رشتہ داروں سے صلح رحمی کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔