دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت Clean
and green پاکستان مہم جاری ہے۔
اسی
سلسلے میں D.P.Oننکانہ بلال افتخار نے دعوت اسلامی کے
عالمی فلاحی ادارہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے D.P.Oآفس میں پودے لگائے اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے
دعائے خیر کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے D.P.Oبلال
افتخار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلعی پولیس شجرکاری مہم میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ بطور کمانڈر ڈسٹرکٹ پولیس دعوت اسلامی کے فلاحی ادارہ (FGRF)
کے تعاون پر بے حد مشکور ہوں۔ ضلعی پولیس فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ
تعاون سے پولیس لائن اور تھانہ جات میں 2 ہزار پودے لگائے گئے جو کہ دعوت اسلامی کی حکومتی شجرکاری مہم میں
حصہ ڈالنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پودے ماحولیاتی آلودگی کے
خاتمہ کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ پودے انسانی جسم کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ضلعی پولیس
Clean
and green پاکستان کی شجرکاری مہم میں تمام ممکنہ
اقدامات یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ضلعی ہیڈ FGRF
الحاج نصر اقبال عطاری، سٹی ہیڈ رانا ساجد عطاری، مولانا اشفاق رضوی، کاشف سلیم
عطاری، میڈیا انچارج Complaint cell ناظم عباس عطاری و دیگر بھی موجود تھے۔