نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 25اپریل 2021ء کو تحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ میں رکن مجلس پاک مشاورت آفس محمدندیم عطاری مدنی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت فرمائی۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے لواحقین کو قبر و آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

ملاقات کے بعد قبر پر فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ گوجرہ میں نگران زون محمدشہزاد عطاری نے  ٹوبہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کاجائزہ لیا۔ بعد میں ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔


تھیلیسیمیا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ایک بار پھر بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے جارہی ہے۔ عاشقان رسول 28 اپریل بروز بدھ افطار کے بعد سے رات 12 بجے تک گفٹ کالج، گوجرانوالہ روڈ، حافظ آباد میں اپنا بلڈ ڈونیٹ کرسکیں گے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

عمر دراز عطاری: 03006438726

محمد ندیم عطاری: 03404422592

محمد انصر اسلم: 03217466926


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد میں سابق قومی ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات فرمائی۔اس موقع پر سعید اجمل کے بڑے بھائی اور دیگر عاشقان رسول کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس اور رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

سعید اجمل اور ان کے بھائی نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، عاصم ٹاؤن میں ایک اسلامی بھائی حاکم علی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ کثرت کے ساتھ کلمہ پڑھنے، استغفار کی کثرت کرنے، اللہ پاک سے جنت کا بکثرت سوال کرنے اور جہنم سے بچنے کی دعا مانگنے کی ترغیب دلاتے ہوئے حاضرین کو نیتیں کروائیں۔

مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ ملانے کے لئے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، منڈی کوارٹر میں ایک اسلامی بھائی سید اسرار احمد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور بیٹی کی تربیت کے حوالے سے رہنمائی فرماتے ہوئے شرکا کوعطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے عطیات جمع بھی کروائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد، غلام محمد آباد میں ایک اسلامی بھائی محمد امجد کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اس ماہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خوب خوب عبادت کرنے، اس کی رضا والے کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک اسلامی بھائی حاجی اشفاق کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بیٹیوں کے فضائل اور ان کی اچھی تربیت“ پر مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت مجید کالونی قائد آباد کراچی میں مسجد فیضان رمضان کاافتتاح کردیا گیا۔

مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فرمایا اور شرکا کونیکی کی دعوت دی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ ظفر ٹاؤن میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔


نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری فیصل آباد کے علاقے آفیسر کالونی میں ایک اسلامی بھائی شیخ حاجی محمد عمر عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

نگران پاکستان نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


18 اپریل 2021ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات اور دیگر  ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر دعا بھی کی گئی اور ملاقات کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبے F.G.R.Fکے زیر اہتمام ڈھڈیال کشمیر کے علاقے بھلوٹ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈھڈیال میں بھی 9ہزار پودے لگادیئےگئےہیں جبکہ پودے سے درخت بننے تک ان کا خیال بھی رکھا جائیگااور ہم دعوت اسلامی کا نعرہ ”پودے لگاو درخت بناؤ“ کے مقصد میں شامل ہوسکیں گے۔