دعوت اسلامی کے تحت 4 اپریل 2021ء کو علاقہ جوڑے پُل بلاک A کے مدرسہ صلی ٹاؤن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس میں شرکا نے بھر پور اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 اپریل 2021ء کو واہگہ ٹاؤن کابینہ داروغہ والا علاقہ نواں والا میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا مزید آگے بڑھانے کے لئے عطیات جمع کروانے اور اس حوالے سے دوسروں پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں رکن کابینہ شعبہ کورسز محمد نعیم عطاری کے والدمرحوم داروغہ والا علاقہ نواں والا چوک میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں 4 اپریل 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری محمد نعیم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔

رکن شورٰی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شرکا کو دینی کاموں میں دینی شرکت کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 اپریل 2021ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ میں حاجی آصف عطاری کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 2 اپریل 2021ء کومین بہادر آباد 4مینار چورنگی کراچی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔ اس موقع پر عاشقانِ رسول نے دعوت اسلامی کے اس فلاحی کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس بلڈ کیمپ کا رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے دورہ بھی کیا جبکہ ذمہ داران نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔


شعبہ اطراف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 اپریل 2021ء بروز اتوار شعبہ اطراف کےعلاقے میں جاری ایک ماہ  کے فیضان قرآن و حدیث کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس ابوکلیم قاری کریم اللہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا میں تحائف تقسیم کئے نیز 10 اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے کے لئےتیارہوئے۔ 25 مئی کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے سفرپرروانہ ہوں گے ان شاء اللہ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء کو عظیم الشان آن لائن پروفیشنلز اجتماع ہونے جارہا ہے۔

ا س اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ آن لائن شرکت کرنے کے طریقہ کار کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔


5اپریل 2021ء کو شعبہ پروفیشنلز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام University of Engineering & Technology Alumni Lahore کے لئے Onlineسیشن ہونے جارہا ہے۔

اس سیشن میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری Speech فرمائیں گے۔

سیشن میں شرکت کرنے کے لئے Limited seats Available ہیں جس کے لئے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

رجسٹر ہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

bit.ly/uet-meetup


گزشتہ روز دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی ی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مفتی شفیق عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔ سیمینار کے اختتام پر صلاۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ مفتی صاحب نے دعا بھی کروائی۔

زکٰوۃ سیمینار میں کراچی یونیورسٹی کے طلبہ اور پروفیسرز سمیت مقامی عاشقان رسول شریک ہوئے۔ 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بلوچستان ضلع خضدارکے علاقے چمروک ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے تحت تعمیر ہونے والی مسجد فیضان امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےافتتاح کا سلسلہ ہوا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے افتتاح فرمایا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ خضدار کے طلبہ، طلبہ کے سرپرستوں اور مقامی لوگوں کے علاوہ قلات کے علمائے کرام سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ نے ”والدین کاادب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی ۔

بعد ازاں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور دستار فضیلت کا سلسلہ بھی ہوا۔


استاذالعلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ عبد الستار سعیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی یکم اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے دارالافتاء اہل سنت میں مفتیٔ اہل سنت مفتی محمد قاسم عطاری، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور دیگر مفتیانِ کرام سے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر شعبے میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں شیخ الحدیث علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے مختلف شعبہ جات سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہونے والے تحریری، تصنیفی وتالیفی کاموں کا جائزہ لیا اور رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دعوت اسلامی کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں بھی تحفے میں پیش کی گئیں۔


فیصل آباد، بھلوال، کوٹ مومن،  بھاگٹانوالہ کی مدینہ کالونی میں 28 مارچ 2021ء بروز اتوار مدنی حلقہ بسلسلہ افتتاح مدرسۃ المدینہ(گرلز) منعقد ہوا جس میں نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی نے علم دین کے فضائل پر گفتگو کی۔ اس اجتماع میں نگران زون، نگران کابینہ،ڈویژن نگران،ناظم جامعۃ المدینہ اور علاقہ کے دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد اکرم عطاری، نگران بھاگٹانوالہ ڈویژن مشاورت)