دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر2021ءبروزاتوار پتوکی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن مشاورت و شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران کابینہ محمد بلال عطاری نے یوم رضا و استقبال ربیع الاول کے موقع پر قصر حاکم شادی ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے انتظامات کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی نیزدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)