حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کی ادارہ تحقیقات امام احمد رضا
کے صدر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب اور دیگر سے ملاقات
رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کا ادارہ تحقیقاتِ امام
احمد رضا رجسٹرڈکراچی کا دورہ
ادارے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب اور دیگر اراکینِ ادارہ سے ملاقات کی
رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی ، شعبہ ذمہ دار دعوتِ اسلامی
کے شب وروز
11 ستمبر 2021ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے المدینۃ العلمیہ کے چند
علمائے کرام کے ہمراہ ادارہ تحقیقاتِ
امام احمد رضا رجسٹرڈ کراچی کا دورہ
کیا ، جہاں ادارے میں پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب(
صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا رجسٹرڈ پاکستان و مدیر ماہنامہ معارف رضا کراچی)،
علامہ مفتی سید زاہد سراج القادری صاحب ( جنرل سکریٹری و نائب مدیر معارف رضا کراچی)،
علامہ محمد ندیم اختر القادری صاحب( نائب صدر)، ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری (معتمد
دفتر و معاون مدیر معارف رضا کراچی)، صوفی محمد مقصود حسین قادری نوشاہی اویسی( ایگزیکٹو
ممبر)اور دیگر اراکینِ ادارہ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے
اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ کا
تعارف پیش کیا جبکہ شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت کے ذمہ دار مولانا کاشف سلیم
عطاری مدنی نے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ کتب اعلیٰ حضرت میں اب تک جو کتابیں لکھی جاچکی ہیں، جن پر کام
جاری ہے اور جن پر کام ہونا اہداف میں
شامل ہے،ان سب کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر مولانا احمد رضا گھانچی بھی موجود تھے جنہوں نے
شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ اور شعبہ دارالتراث العلمی کا تعارف کرتے ہوئے
بیروت سے شائع ہونے والی اعلیٰ حضرت کی 09 کتابوں کا تعارف پیش کیا۔ یہ 09 کتابیں ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کو تحفےمیں پیش بھی کی گئیں۔
رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی نے شعبہ فیضانِ
حدیث کے زیراہتمام تیار کی جانے والی بخاری شریف کی شرح اور اس کے اسلوب سے
متعلق ادارے کے ارکان کو آگاہ کیا
وفد کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کے بعد ادارے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب نے بھی
اپنے ادارے کے موجودہ اور مستقبل کے
پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ فرمایا۔اختتام پر مفتی سید زاہد سراج القادری صاحب نے دعا فرمائی۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کے اراکین کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جسے
انہوں نے بخوشی قبول کیا۔