گزشتہ رات  مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی

200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا

ذرائع کے مطابق نئے غلافِ کعبہ میں مجموعی 16ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے ۔ غلاف کے نچلے حصے میں چھ ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔ 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ رنگ کے غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کئے گئے ہیں۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعدِ عشاء حطیمِ کعبہ سے شروع کیا گیا جو نمازِ فجر سے قبل مکمل کر لیا گیا۔ اس سال غلافِ کعبہ کی تیاری پر تقریباً 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں مکہ میں موجود ایک کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہےجس میں سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں، اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت 14 جولائی 2021ء کو سکھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون ونگران کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے ذمہ دارنے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے تحت 13 جولائی 2021ء کو ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

مدنی مشورے میں شرکا کو گھریلو صدقہ بکس لگانے کے فوائد سے آگاہ کیا، اسلامی بھائیوں نے اس حوالےسےاہداف بھی مقرر کئے۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے تحت 11 جولائی 2021ء کو نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس جاری

کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے تحقیقات شرعیہ کےا راکین کی شرکت

تفصیلات کے مطابق  علماء و مفتیانِ کرام پر مشتمل جدید مسائل پر غور و فکر کرنے والی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں جاری ہے۔

دارالافتاءاہل سنت کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض اہم مسائل پر بحث ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے مقالات لکھنے کا سلسلہ دو ماہ قبل ہی شروع ہوچکا تھا، شرکائے مشورہ نے مجموعی طور پر جداگانہ مقالہ جات مطلوبہ موضوعات پر تحریر کیے پھر ایک ایک نے تمام کےمقالہ جات پڑھے ،یہ کام تحقیقات شرعیہ کا اجلاس ہونے سے پہلے ہو چکا تھا ۔ اس کے بعد دن بھر اس پر گفتگو ہوتی رہی اور تنقیح و نتائج پر، عبارات کے مطالب پر خوب بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام بھی تشریف لائے ہوئے ہیں جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جمعرات کی شب دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں جبکہ اجتماعی ذکرو دعا کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ بیشتر مقامات پر اجتماع کے بعد  فی سبیل اللہ یعنی بغیر کسی فیس کے تعویذات بھی دیئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج فیضانِ مدینہ اوکاڑہ نزد چونگی نمبر 7 میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیاجائے گا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ”ذکرِ مدینہ“ کےعنوان پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز بعدِ عشاء تقریباً 9:45 پر ہوگا۔

اس کے علاوہ جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 کلفٹن میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ، فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ جراہی اسٹاپ راولپنڈی میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، فیضانِ کاہنہ نو لاہور میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفورر ضا عطاری اور فیضانِ مدینہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ آج دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بیان کے بجائے مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہشرکا کو مدنی پھول عطا فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرماکر علمِ دین سے اپنے سینے کو منو ر فرمائیں۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت تھر زون عمر کوٹ میں زون مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12 دینی کام ، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری اورذمہ داران کو 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں چرم قربانی اور اجتماعی قربانی اور دیگرمدنی پھولوں پرگفتگو ہوئی ۔ آخر میں سالانہ مدنی عطیات میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


نماز دینِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔ اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کے بعد اہم ترین رکن ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ رب العزت نے کئی بار نماز پڑھنے کی تاکید فرمائی ہے۔ چند مخصوص صورتوں کے علاوہ نماز ہر عاقل و بالغ مردو عورت پر ہر حال میں فرض ہے۔ اس کی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی نے مجلس خدام المساجد قائم کی ہے جو دنیا بھر میں مساجد اور جائے نماز کا قیام عمل میں لارہی ہے۔

اسی مجلس کے زیرِاہتمام سہراب گوٹھ سپر ہائی وے کراچی میں 900 ایکڑ پر پھیلی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بھی جائے نمازیں قائم کردی گئی ہیں جن میں بیوپاری اور خریدار نمازوں کی ادائیگی کرکے اپنا اہم فریضہ ادا کررہے ہیں۔

نگرانِ کابینہ صحرائے مدینہ محمد خالد عطاری کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال یہاں جائے نمازیں قائم کی جاتی ہیں، اس سال بھی یہاں مویشی منڈی میں سات جائے نمازیں قائم کی گئی ہیں جہاں باقاعدہ امام صاحبان موجود ہیں اور پانچوں نمازوں کی اذان اور جماعت سے نمازوں کا سلسلہ کیا جارہا ہے۔

ایک جائے نماز کے امام صاحب محمد وقاص عطاری نے بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہاں نمازوں کا اہتمام تو کیا ہی گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ درس و بیان اور منڈی میں تبلیغ و نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کرنے میں کوشاں دارالافتاء اہل سنت(دعوتِ اسلامی) کی  جانب سے 12 جولائی کو مختلف ممالک کے اسلامی بھائیوں کے لئے آن لائن اجتماعی قربانی کورس منعقد کیا گیا ۔

دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں اجتماعی قربانی کے مسائل بیان کرتے ہوئے خوب احتیاط سے کام لینے کا ذہن دیا۔

دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس آن لائن کورس میں ترکی، مصر، کینیا، سوڈان، کرغستان، نیروبی، یوکے، اسپین،اٹلی، جرمنی، گریس، ہالینڈ، یلجیم، ناروے، ڈنمارک، U,S,A، کینیڈا، نیپال، بنگلہ دیش، عرب شریف، آسٹریلیا، فارایسٹ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ دارالافتا ء اہل ِ سنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے مختلف مواقع پر کورسز کا اہتما م ہوتا رہتا ہے جن میں مفتیان کرام خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔

اگرآپ بھی دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کی اپڈیٹس ، فتاویٰ جات اور شرعی مسائل کے ویڈیو کلپس سے مستفیض ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے دارالافتاء اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ کے لنک پر کلک کیجئے۔

www.daruliftaahlesunnat.net


دعوت اسلامی کے تحت 7 جولائی 2021ء کو گوجرانوالہ زون علاقہ سبزی منڈی میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد افضل عطاری  اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

اسلامی بھائیوں نے دکانوں پر جاکر نیکی کی دعوت دی اور دکانداروں کو اپنی دکانوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد افضل عطاری، ڈویژن نگران، گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کے تحت 7 جولائی 2021ء کو اسلام آباد 11G میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دارانِ G-11 ڈویژن نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور ذیلی سطح تک تقرری مکمل کرنے، 12 دینی کام، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور اہداف پر کلام فرمایا۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ کھالوں کی تعداد کو %100فیصد بڑھانے کا ہدف طے کیا اور ماہ جون 2021ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: انس رضا عطاری ، ڈویژن نگران)


مختصر تعارف:

دار التراث العلمی یہ مکتبۃ المدینہ العربیہ(دعوتِ اسلامی ) کا ایک ذیلی شعبہ ہے ،اس شعبے کا قیام جمادی الاولیٰ 1441ھ/ جنوری2020 ء کو ہوا لیکن کافی عرصے سے تمنا تھی کہ دنیائے عرب میں علمائے اہل سنت پاک وہند مثلاعلامہ شاہ عبدالحق محدث دہلوی، اعلی حضرت امام احمدرضا خان،علامہ وصی احمدمحدث سورتی ،ملک العلماعلامہ ظفرالدین محدث بہاری وغیرہ رحمۃ اللہ علیہم کی عربی کتب عام ہوں،انہیں عربی مطابع سے شائع کروایاجائے ، اس سوچ کو مزید تقویت یوں ملی کہ مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کے لئے کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں نگران مکتبۃ المدینہ حاجی فیاض عطاری اور شعبہ ذمہ دار مکتبۃ المدینۃ العربیہ مولانا احمدرضا گھانچی کو 2نومبر2016ء میں متحدہ عرب امارت کے شہرشارجہ میں ہونے والی کتابوں کی نمائش (sharjah International Book Fair /معرِض الشَّارِقَة الدُّولِيّ لِلكِتَاب)میں جانا ہوا، ان کی وہاں دار احیاء التراث العربی بیروت لبنان کے مالک سے ملاقات ہوئی اُس نے اِن کو حاشیہ ابن عابدین دیکھایا تواس پر انھوں نے اُسےبتایا کہ اس کتاب پر اعلی حضرت امام احمدرضا خان ہندی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیقات بنام جد الممتارہیں جسے ہمارے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے جدیدعربی اسلوب کے مطابق سات جلدوں میں شائع کیا ہے پھر نمائش میں موجود مکتبۃ المدینۃ کے اسٹال سے جد الممتار منگواکر دیکھائی ،اُس نے اِس کام کو پسند کیا اورکہا کہ یہ کتاب آپ ہمیں دیں ہم اسکو حاشیہ ابن عابدین کے ساتھ شائع کردیتے ہیں، اسی طرح اسی نمائش میں ایک اورمکتبے دارالضیا ء لنشروالتوزیع الکویت کےمالک سے اعلی حضرت کی کتب کی اشاعت کے بارے میں بات ہوئی تو اس نے بھرپورمطالبہ کیا کہ آپ مجھے اعلی حضرت کی کتب دیں میں ان کوشانداراندازمیں شائع کرونگا، ان دونوں کی ملاقات سے اس سوچ کو مزید تقویت ملی اور اس پر کافی مشاورتوں کے بعدبالاخر اس شعبے’’ دار التراث العلمی‘‘ کاقیام عمل میں لایا گیا اور اس شعبہ کے قیام میں ایک کلیدی کردار رکن شوری و نگران مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی صاحب کا ہے اور یہ شعبہ اب الحمدللہ کامیابی وکامرانی کی طرف گامزن ہے ۔

اغراض ومقاصد:

علمائے اہل سنت پاک وہند کی مطبوع وغیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی انداز واسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع کرانا ۔

افراد وشعبہ جات:

دارالتراث العلمی کے نگران مولانا احمدرضا گھانچی ہیں جو اس کے تمام انتظامی امور اورمالکان ِ عربی مطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں گویا یہ دعوت اسلامی کے علمی شعبوں اورعرب میں کتب شائع کرنے والے اداروں کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے جن شعبہ جات کی کتب ورسائل عرب دنیا سے شائع ہوئیں یا شائع کروائی جائیں گی ان میں المدینۃ العلمیۃ کے تین اہم شعبے (1) شعبہ مخطوطات العربیہ (2) شعبہ فقہ حنفی (3) شعبہ درسی کتب اور مدنی چینل کا شعبہ عربی ڈپارٹمنٹ شامل ہے۔

(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک اہم مقصد لوگوں تک علم دین پہنچانا ہے جس کا بہترین ذریعہ کتب ورسائل شائع کرکے عام کرنا، اسی عظیم مقصد کے پیش دعوتِ اسلامی کے ادارۂ تصنیف و تالیف المدینۃ العلمیہ(Research Centre Islamic) نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا جس سے اب تک بے شمار کتابیں شائع ہوچکی ہیں لیکن کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ایسا بھی ہے جو تحقیق وطباعت کا منتظر ہے جنہیں ’’مخطوطات‘‘ کہا جاتا ہے، بحمد اللہ اسلامک ریسرچ سینٹر بہت عرصہ قبل عملی طور پر اس میدان میں بھی قدم رکھ چکا ہے اور اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے فتاویٰ شامی پر حواشی وتعلیقات 7 جلدوں میں شائع کرچکا ہے، اعلیٰ حضرت امام احمدرخان اورعلمائے اہلسنّت کی مخطوط (غیر مطبوعہ) کتابوں کو دورِ حاضر میں رائج تحقیق وتخریج کے معیار سے ہم آہنگ کرکے شائع کرانے کے عظیم جذبہ نے علیحدہ سے اس شعبہ کے قیام کی طرف ابھارا ، اب تک اس شعبہ سے دوکتابیں التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہااورالتعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب شائع ہوچکی ہیں جبکہ مالی الجیب بعلوم الغیب، التعلیقات الرضویۃ علی میزان الاعتدال اور فوز الکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ پر کام جاری ہے ۔ اس شعبے کے ذمہ دارمولانا کاشف سیلم عطاری مدنی ہیں۔

(2)شعبہ فقہ حنفی:اس شعبہ کے ذمہ دار بھی مولانا کاشف سلیم مدنی ہیں اور اس کا مقصد علمائے اہلسنت کی کتب ورسائل کو تحقیق وتخریج سے ہم آہنگ کرکے شائع کرنا ہے ، شیخ محقق شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی بہترین کتاب فتح المنان فی تائید مذہب النعمان(صفحات: تقریباایک ہزار)پر کام جاری ہے نیزعلامہ وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ علیہ کا فقہ حنفی کی مشہور کتاب منیۃ المصلی پر نہایت عمدہ حاشیہ التعلیق المجلی پر استاذالحدیث ،مبلغ دعوت اسلامی حضرت مولانامفتی حافظ محمد حسان عطاری مدنی صاحب تحقیق وتخریج کا کام کررہے ہیں جو ان شاء اللہ منیۃ المصلی کے ساتھ شائع کروایا جائے گا ۔

(3)شعبہ درسی کتب: اس شعبہ کے ذمہ دار مولانا افتخار احمد عطاری مدنی ہیں اوراس شعبے کا مقصد درس نظامی کی جملہ کتب پرایسے حواشی لکھنا لکھوانا ہے جو کتاب کے مشکل وپیچیدہ مقامات حل کرنے،طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنےاورمتعلقہ فن میں انکی علمی استعداد بڑھانےمیں معاون کا کردار ادا کریں ۔مکتبۃ المدینہ سے اس شعبے کی اب تک 60 سے زائد کتب شائع ہوچکی ہیں۔

(4)عربی ڈپارٹمنٹ: اس شعبہ کے ذمہ دار مولانا محمد حسان عطاری مدنی ہے اوراسکا بنیادی مقصدامیراہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کے کتب ورسائل کو جدید عربی میں کنورڈ کرنا اور عرب عاشقان رسول کو امیر اہل سنت کی کتب سے روشناس کروانا ہے ۔اب تک 12 رسالوں کا مجموعہ بنام’’مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار‘‘بیروت سے شائع کروایاجاچکا ہے ۔

دار التراث العلمی کی کوشش سے شائع شدہ کتب:

الحمد للہ اب تک یہ شعبہ 10کتابیں عرب کے مختلف مطالع سے شائع کرواچکا ہے ،جن کی تفصیل یہ ہے:

(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: (1)التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہا (2)التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب (یہ کتب دارالکتب العلیہ بیروت نے شائع کی ہیں (۔

()شعبہ فقہ حنفی: (1)انوار المنان فی توحید القران (2)الفتاوی المختارۃ من الفتاوی الرضویۃ (3)اجلی الاعلام ان الفتوی مطلقا علی قول الامام(یہ کتب دارالکتب العلیہ بیروت نے شائع کی ہیں)۔

(2)شعبہ درسی کتب: (1)نورالایضاح مع مراقی الفلاح بالحاشیۃ النوروالضیاء من افادات الامام احمدرضا(دارالکتب العلیہ بیروت) (2)دروس البلاغۃ(مکتبۃ دارالفجرالقاہرۃ) (3)المقدمۃ فی اصول الحدیث للامام عبدالحق الدہلوی (دارالریاحین بیروت) (4) مسند الامام الاعظم ابی حنیفۃ (دارالصالح القاہرۃ) ۔

(3)عربی ڈپارٹمنٹ: (1)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الاول( دارالکتب العلمیہ بیروت )۔

دارالتراث العلمی کے منصوبے:

(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: (1) مالئ ُ الجیب بعلوم الغیب  (2)التعلیقات الرضویۃ علی میزان الاعتدال(3)حلبۃ المجلی مع التعلیقات الرضویۃ (4)غمز عیون البصائر مع التعلیقات الرضویہ (5)البحر الرائق مع التعلیقات الرضویۃ (6) فوز الکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ وفوقھا تحت الصدر عن الشفیع المظلل بالغمام۔

(2)شعبہ فقہ حنفی: (1)فتح المنان فی تائید مذہب النعمان(2) التعلیق المجلی لما فی منیۃ المصلی

(3)شعبہ درسی کتب: (1) آثار السنن مع التعليق الحسن (2) شرح معانی الاثار (3) زبدۃ الاتقان فی علوم القرآن (4) خلاصۃ الدلائل وتنقیح المسائل ،حسام الدین رازی(5) نور الانوار فی شرح المنار(6) شرح المنتخب الحسامی  (7) السراجیۃ فی المیراث (8)الکافیۃ مع شرحہ الناجیۃ(9)شرح العقائدالنسفیۃ(10) الفوزُ الکبیر في أصولِ التفسیر (11) مجموعۃ الازھارلحفظ الاحادیث والآثار (12) انوار الرضویہ علی قواعد التفسیریۃ ۔

(4)عربی ڈپارٹمنٹ شعبہ کتب: (1)الدعوة الى الخير (2)نفحات الصلاة (3)النفحات المدنيۃ فی شجرة الطریقۃ القادریۃ العطاریۃ (4)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الثانی ۔