کورنگی فیکٹری حادثہ میں آگ سےجل کر شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ
ادا کردی گئی

کراچی : کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک
کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب 16
افراد انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 16 مزدوروں کے انتقال کی تصدیق ہوئی ہے۔
آگ
سےجل کر شہید ہونے والے12 افراد کی نماز جنازہ گزشتہ رات عثمان آباد(نزد چیل چوک لیاری) قطب مدینہ مسجد کے قریب ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں
کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے رکن و ماہرِ
علومِ تجارت و حج مفتی علی اصغر عطاری نے پڑھائی جبکہ ایک کی نمازِ جنازہ قیوم
آباد میں ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب
آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی، فیکٹری میں دھویں کے باعث
امدادی کارکنان کا اندر جانا ممکن نہیں تھا، ایک فائر فائٹر بھی کارروائی کے دوران
عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔انتقال ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5
افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
.jpg)
گزشتہ دنوں پہلے نگران زون اسلم عطاری نے نگرانِ کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری کے ہمراہ جی الیون ڈویژن کا
ماہانہ اجلاس کیا جس میں دیگر ذمہ داران
نے بھی شرکت کی ۔
نگرانِ زون نے 12 دینی کاموں پر گفتگو کرتے
ہوئے مزید بہتری لانے کا ذہن دیا ساتھ ہی
اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی
اچھی نیتیں کی نیز قربانی کی کھالوں میں اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے عاشقانِ
رسول کو تحائف پیش کئے گئے۔(رپوٹ:
انس رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ سکھر زون کا میاں جو گوٹھ کابینہ میں 12دینی کاموں کے حوالے سےمدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاًفوقتاً اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کا سلسلہ ہوتا رہتا
ہے اسی سلسلے میں 22اگست2021ءبروز
اتوار میاں جو گوٹھ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ سکھر زون حاجی محمد
بلال رضا عطاری نے ڈویژن نگران واراکین کابینہ سے 12 دینی کاموں اور کورسز کے حوالے سے فالواپ لیتے
ہوئے مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی 63 دن کے مدنی تربیتی کورس اور 7 دن نماز کورس کے حوالے سے
تربیت کی ۔نگرانِ زون نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئےتعمیرات
کی مجلس بنائی اور تعمیرات کو جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: اختیار احمد عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26اگست کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے

دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام ہر جمعرات کی شب
ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 26 اگست 2021ء کو کو رات
ساڑھے9 بجے براہِ راست ہفتہ وار اجتماع منعقدہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری” اچھی بری موت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
اس
کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
ترجمان دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے اپنے اپنے شہروں میں ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست
کی جاتی ہے۔

” یومِ دعوت اسلامی“ کے
حوالے سے 21اگست 2021ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اراکین
شوریٰ نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔مدنی مشورے میں یومِ دعوت اسلامی منانے کے حوالے
سے باہمی گفتگو کی گئی ۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی جانب سے اس مدنی مشورے کے مدنی پھول
بھی جاری کردیئے گئے ہیں جن پر عمل کرکے اچھے انداز میں یومِ دعوتِ اسلا می منایا
جاسکتا ہے۔
مدنی
مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
یوم دعوتِ
اسلامی کے بارے میں امیراہل سنت کے
فرامین :
شیخ طریقت ،امیراہلِ سُنّت حضر ت علّامہ مولانامحمدالیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 21 ،اگست 2021ء کو بعدِعشاء ہونے والے مدنی مذاکرےمیں ارشادفرمایا : بچے کی
سالگرہ میں خوشی منائی جاتی ہے ،ہماری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی کے 40 سال مکمل ہورہے ہیں تو
ہمیں بھی خوشی منانی چاہئے ،ایک باریک نقطہ بھی ہے کہ بچے کی قسمت میں جوعمرلکھی
جاتی ہے ایک سال مکمل ہونے پراس کی زندگی کا ایک سال کم ہوجاتاہے جبکہ دعوت اسلامی
کا تو ایک سال بڑھ جاتاہے ،یوم دعوت ِاسلامی کو مَیں نے نئے کپڑے پہننے کی نیّت کی
ہے ،آپ بھی پہن سکتے ہیں ،تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں 2ستمبرکو شکرانے کے دونوافل اداکریں،ائمۂ کرام 2ستمبرکو عشاء کی نمازکےبعد شکرانے کے دونوافل
باجماعت اداکرنے کا اہتمام فرمائیں ،ہفتہ واراجتماع میں شرکت کیجئے ، میری خواہش
ہے کہ ہفتے کو ہونے والے مدنی مذاکرے کے
اجتماعات میں اسلامی بھائی سفیدلباس اورسفیدعمامے میں شرکت کریں ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ بھی سفیدلباس
اورسفیدعمامے میں بھرپورشرکت کریں ،
اس موقع پر اپنی گاڑیوں پر مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے اسٹیکرزلگائیں۔
یوم دعوتِ
اسلامی منانے کا شیڈول :
٭ یوم دعوتِ اسلامی کی تقریبات کا آغاز2ستمبر2021ءبروزجمعرات ہفتہ واراجتماع سے ہوگا ،مبلغین دعوتِ اسلامی کی 40سالہ خدمات پر بیانات کریں گے ،یہ بیان پاکستان مشاورت آفس سے میل(mail) اورواٹس ایپ (WhatsApp) کیا جائے گا ۔ اسلامی بھائی ہفتہ واراجتماع میں سینے پر دعوت اسلامی کابیج لگائے ،ہاتھوں
میں دعوتِ اسلامی کا پرچم تھامے شرکت کریں ۔
٭بروزجمعرات 2ستمبر2021ء کوعالمی مدنی مرکز فیضان
ِمدینہ کراچی میں امیراہل سنت علامہ
محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ تقریبا رات 09:30بجے ہفتہ وارسنّتوں بھرے
اجتماع میں بیان فرمائیں گے،جو براہِ راست
مدنی چینل پر ٹیلی کاسٹ ہوگا ،بعد ِاجتماع مدنی چینل پر یوم دعوتِ اسلامی کے بارے میں سلسلہ ہوگا ،امیراہلِ سنّت بھی اس میں تشریف لائیں گے ۔جن مقامات پر ممکن ہوامیراہل سنت کا بیان اوربعدمیں ہونے
والاسلسلہ دکھانے کی ترکیب بنائی جائے ۔
٭بروزجمعہ 3ستمبر2021ءکوعلماء وائمہ
کرام نمازِجمعہ سے پہلے دعوتِ اسلامی کی 40سالہ خدمات پر بیانات فرمائیں گے ،مدنی چینل پربھی صبح تارات گئے
تک اس سلسلے میں نشریات جاری رہیں گی،بعدِعشاہونے والے سلسلے ’’ماضی کی یادیں
‘‘میں دعوتِ اسلامی کے بارے میں گفتگوہوگی ،اس سلسلے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ
اس میں امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ بنفس نفیس
تشریف لائیں گے ۔
٭یوم دعوتِ اسلامی کی سب
سے بڑی تقریب بروزہفتہ 4ستمبر2021ء کو بعدِنمازعشاء ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے (جہاں قانونی طورپر
اجازت ہو) میدان اجتماعات کی صورت میں ہوگی ۔ اسلامی
بھائی ان اجتماعات میں سفید لباس اورسفیدعمامہ پہنے ،سینے پر دعوتِ
اسلامی کابیج لگائے، ہاتھوں میں دعوت ِاسلامی کا پرچم تھامےایس اوپی کا خیال رکھتے
ہوئے شرکت کریں۔یہ میدان اجتماع ہرہرکابینہ یا دوکابینہ کو ملاکر ایک مقام پر کئے
جائیں ۔
٭بروزاتوار،5
ستمبر2021ء صبح09:00بجے سے مدنی چینل پریوم دعوتِ اسلامی سے متعلق نشریات کا آغازہوگاجو شام تک جاری رہیں گی۔
یوم دعوتِ اسلامی کے لیے تیاریاں :
٭دعوتِ اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر’’ 2ستمبریوم
دعوتِ اسلامی ‘‘منانے کی بھرپور تیاریاں کی جائیں ٭ اپنے اندر’’یوم دعوتِ اسلامی‘‘
منانے کا جذبہ اورجوش وخروش پیداکیجئے،ان شاء اللہ اس کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس
کئے جائیں گے ٭ کوئی کام اس وقت تک شانداراندازمیں نہیں
ہوسکتاجب تک اُسے اوڑھ نہ لیا جائے ،موتی ہمیشہ گہرائی میں غوطہ لگانے والے کو
ہی ملتاہے٭ کوئی کام ’’ہونے‘‘اور’’شاندار ہو نے
‘‘میں واضح فرق ہے ۔
شعبوں میں یوم دعوتِ اسلامی کی
تیاریاں :
٭عاشقان ِرسول 2،3،4ستمبر2021ء جمعہ تا اتوارمدنی قافلوں میں سفرکرنے کے لیے ہفتہ واراجتماع میں
اپنے ساتھ زادِسفرلے کرآئیں اورجمعہ تااتوارمدنی قافلے میں سفرکرکے یوم دعوتِ
اسلامی منائیں ۔
٭ تمام نگرانِ مجالس اپنے اپنے شعبے کے اسلامی بھائیوں سے مشورے
کریں اوران کا شعبہ کس طرح ’’یوم دعوتِ اسلامی منانے میں اپنا حصہ لے گا ؟‘‘اس کے
مدنی پھول اورلائحہ عمل طے کریں ۔
٭شعبۂ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے بارے میں اخبارات میں مضامین شائع کروائے ۔
٭شعبۂ تعلیم اسکولزکالجزمیں یوم دعوتِ اسلامی کے اجتماعات
منعقدکرے۔ایم فل،پی ایچ ڈی کرنے والوں اوریونیورسٹیز کے وائس چانسلرحضرات کے
تاثرات لے کرمدنی چینل کوبھیجے جائیں ۔
٭ شعبۂ رابطہ برائے تاجران
مارکیٹوں میں یوم دعوتِ اسلامی کے اجتماعات منعقد کرے۔
٭جامعۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ اوردارالمدینہ میں اراکین شوریٰ
اورمبلغین کے یوم دعوت ِاسلامی سے متعلق بیانات کروائے جائیں ۔
٭ مدنی مراکز پر شرعی رہنمائی لے کر مدنی پرچم لگائے جائیں ۔
٭ یوم دعوتِ اسلامی
منانے کے تمام معاملات کی شرعی رہنمائی اراکینِ شوری حاجی محمدامین عطاری اورحاجی
عبدالحبیب عطاری لیں گے ۔
تاثرات لینے کے بارے میں مدنی پھول:
٭شعبہ ازدیادِحُب اوائلِ
دعوتِ اسلامی سے منسلک ہونے والے اسلامی بھائیوں کے تاثرات لے ،نگران ریجن اس میں اپنا
کرداراداکریں ،فوت ہونے والے ذمہ داران کے بچوں یادیگررشتہ داروں سےبھی تاثرات لئے جائیں۔
۞۔ شعبۂ اصلاح برائے قیدیان اُن قیدیوں کے
تاثرات ریکارڈ کرے، جن میں دعوتِ اسلامی کی وجہ سے تبدیلی آئی اوروہ راہ ِ سنت کے مسافربن گئے ،ان کے والداوربھائیوں کے تاثرات بھی مفیدہوں
گے ۔
٭ مختلف ممالک کے بچوں سے ان کے ملک کے مذہبی لباس میں’’یوم دعوتِ اسلامی مبارک
ہو ‘‘ ”شکریہ دعوتِ اسلامی“ I Love Dawateislamiوغیرہ جملےریکارڈ کروائے جائیں ، اس کی اچھی ویڈیوبنا کرمدنی چینل
کو بھیجی جائیں ۔
٭ مجلس رابطہ برائے شخصیات
کے تمام شعبے ،شعبہ رابطہ بالعلماء اورشعبۂ تعلیم کے نگران اپنے اپنے شعبے کی اہم ترین شخصیات کے نام منتخب کرکے اپنے ذمہ داران کودیں
اوران کے یوم دعوتِ اسلامی کے بارے میں تاثرات لئے جائیں ۔
٭ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے
والداوربھائیوں نیزنابینا اسلامی بھائیوں
کے تاثرات لئے جائیں۔
٭ شعبۂ
فیضان اسلام بھی نومسلم سے تاثرات لینے کی
ترکیب بنائے ۔
٭ مختلف
ممالک کے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے تاثرات لئے جائیں ۔
٭ آئندہ
’’یوم دعوتِ اسلامی ‘‘کی تیاریاں 4ماہ
پہلے مئی سے شروع کی جائیں ۔
رنچھور لائن کراچی میں عبدالعزیز عطاری کی
والدہ کے سوئم کے سلسلے میں محفلِ
نعت کا اہتمام

گزشتہ روز 23 اگست 2021ء کو رنچھور لائن کراچی کی ایک مسجد میں عبدالعزیز عطاری کی والدہ کے
سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے،
نمازوں کا اہتمام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

الہلال
سوسائٹی گلشن اقبال خواتین پارک یوسی 18 سوک سینٹر کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے
زیر اہتمام شجر کاری تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں M.N.Aعالمگیر
خان ، M.P.A
بلال غفار، M.P.Aجمال
الدین صدیقی، M.P.A
ارسلان
گھمن اور ڈائریکٹر پارکس گلشن زون آغا سمیر درانی سمیت علاقہ مکین نے شرکت کی۔
ترجمان
دعو ت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم
کا افتتاح کیا جبکہ مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرستوں نے بھی پودے لگائے۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
رکن شوریٰ حاجی ابراہیم عطاری کی لسبیلہ میں سابق ڈی آئی
جی قاضی حسین احمد سے ملاقات

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے شعبہ FGRFکے
نگران شجاعت علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ سابق D.I.Gقاضی
حسین احمد سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی
جس پر قاضی حسین احمد نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہا۔
اسی
طرح رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے دریجی کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرا بیان
فرمایا جس میں مختلف شخصیات اور علاقہ مکینوں سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور
دینی ماحول سے وابستہ ہوکر دین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)

ڈی جی رینجرز جنرل افتخار حسن چودھری اور دیگر ٹیم ممبران نے سرگرمی میں حصہ لیا
پاکستان کے74ویں یومِ آزادی کےموقع پر دعوتِ
اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی جانب سے پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ میں شجرکاری کاسلسلہ ہوا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری ،
دعوت اسلامی رابطہ کمیٹی کراچی کے سربراہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف جی آر ایف ،
ڈائریکٹر ماحولیات ایف جی آر ایف ، جنرل منیجر پلانٹیشن آپریشنز پاکستان اور دیگر
ٹیم ممبران نے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ FGRF نے GreenPakistan مہم
شروع کی ہوئی ہے جس کےتحت ملک بھرمیں پودےلگانے کاسلسلہ جاری ہے۔ ذارائع کے مطابق
دعوتِ اسلامی اب تک ملک بھر میں 1.4 ملین سے زائد پودے لگاچکی ہے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر پنجاب کےعلاقےقائد آباد میں واقع دارالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ
بندیال شریف کے بانی مولانا یار محمد کے صاحبزاد ے
پیر مولانا
شاہ الحق بندیال کے عیادت کے سلسلے میں رکن ِشوری حاجی محمد رفیع عطاری ذمہ داران
کے ہمراہ ان کی عیادت کے لیے بندیال شریف ان کے گھر تشریف لے گئے۔ اس پر مولانا شاہ
الحق بندیال نے دعاؤں سے نوازا۔
بعدازاں دارالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال
شریف میں صاحبزادہ مولانا محمد اسرار الحق بندیالوی،
صاحبزادہ مولانا مظہر الحق بندیالوی اور مولانا
حسین علی بندیالوی سے ملاقات کی، ساتھ ہی
ادارے کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوری نے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا ۔(رپوٹ:شعبہ
پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری
مدنی)

پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران اور ایف جی آر ایف کے تحت واہ کینٹ
زون اٹک میں شجرکاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ھٹہ
یونین اٹک کے صدر ملک طاہر اور جنرل سیکریٹری حاجی شفیق کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس میں درجنوں پودے
لگائے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے تاثرات دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپوٹ: مبشر حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر سیاسی و
سماجی شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRFکے تحت پاکستان بھر کی طرح کراچی
میں بھی شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے
میں شجرکاری مہم کا سب سے بڑا ایونٹ کلفٹن کراچی کے بِن قاسم باغ میں ہوا جس میں چیئرمین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وُزراء سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ اور مختلف شعبہ جات کے
ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں گفتگو کرتےہوئےکراچی ریجن نگران حاجی امین عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کےمتعلق تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوتِ
اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ تنظیم کے دیگر فلاحی و رفاحی کاموں کو
سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ شجرکاری مہم کے
نتیجے میں اُگنے والے درختوں کے پھل آئندہ نسلوں کو ملیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا
کہ سندھ حکومت اور کراچی ایڈمنسٹریٹر دعوتِ اسلامی کے فلاحی و رفاحی کاموں میں
تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا ء بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے
کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم میں حصہ ملاتے
ہوئے پودہ بھی لگایا۔
تقریب میں رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ ( دعوت اسلامی ) حاجی امین عطاری،مجلسِ رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری، MOU
عہدیداران، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سعید غنی، اسماعیل راہو، تیمور تالپور، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی، پارٹی رہنما نجمی عالم، خلیل ہوت ، علی احمد جان
اور دیگر ارکانِ اسمبلی بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت
14 اگست2021ء تک مون سون سیزن کے دوران "پودا لگائیں، درخت بنائیں"
کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ پودے
لگائے جائیں گے جبکہ
اسی مہم کے تحت صرف کراچی کے باغ ابن قاسم میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے۔