کراچی(ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر آج بعدِ عشاء تقریباً 9 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا سے دعوتِ ا سلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت محمد شاہد عطاری ”اخلاقِ مصطفیٰ کی جھلکیاں“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے ۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema