گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پاکستان کے ایک اہم تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے بخاری آڈیٹوریم میں عظیم الشان میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نمازوں کا اہتمام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔