02 جولائی کو تکونی اکبری مسجد، ہیرا آبادمیں جمعۃ المبارک کا بیان حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 02 جولائی 2021ء بروز جمعہ تکونی اکبری مسجد، ہیر اآباد، حیدر آباد میں
دوپہر 12:50 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا ۔اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
02 جولائی کو گراؤنڈ، میمن سوسائٹی نزد مریم مسجد، حیدر آباد میں اجتماع ہوگا
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 02 جولائی 2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء مصطفیٰ گراؤنڈ، میمن سوسائٹی نزد مریم مسجد، حیدر آباد میں سنتوں بھرے
اجتماع منعقد ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
یکم جولائی کو رضائے مصطفیٰ مسجد کورنگی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جولائی بروز
جمعرات رات 9بجکر 45 منٹ پر رضائے مصطفیٰ
مسجد مین روڈ کورنگی4 کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد اشفاق عطاری مدنی اسمائے مدینہ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا
جائے گا۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت
کی التجا ہے۔
مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری کے صاحبزادے کے نکاح کی تقریب آج عالمی مدنی مرکز میں ہوگی
محبوب عطار
مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری رحمۃ اللہ
علیہ کے
صاحبزادے محمد جنید رضا عطاری مدنی کا
نکاح جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی 28 جون 2021ء بروز پیر نماز
مغرب کے فوراً بعد عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ باب المدینہ کراچی میں پڑھائیں گے۔
شعبہ لینگویجز ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے تحت فُل
ٹائم چائنیز لینگویج کورس کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
لینگویجز ڈیپارٹمنٹ کے تحت چائنیز لینگویج کورس (فل ٹائم) کا باقاعدہ آغاز کیا
جارہا ہے۔ کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 15 جولائی2021 ہے جبکہ کلاس کا آغازیکم اگست سے
ہوگا۔ (یہ کلاسزز فزیکل ہوں گی)
تفصیلات:
کلاس کی ٹائمنگ:صبح8:00بجے
سے دوپہر3:00
لیولز: لیول (1) تین
ماہ کا ،لیول (2) تین ماہ کا ، لیول (3) تین
ماہ کا
اس کورس میں داخلہ
لینے کے لئے شرائط:
وہ اسلامی بھائی جنہوں نے درس نظامی مکمل کیا ہوا ہو یاانٹرمیڈیٹ کیا
ہوا ہو وہ احباب رابطہ فرمائیں۔
کورس کی خصوصیات:چائنیز
مبلغ،قرآن ٹیچر ،آئی ٹی مدنی چینل (چائنیز)،چائنیز سوشل میڈیا،چائنیز دیگر شعبہ
جات
خصوصی رعایت:ہونہار
طلبہ کے لئے خصوصی رعایت اور اسکالر شپ
موجود ہے۔
مقام:فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور
داخلہ لینے کے لئے
اس لنک پر کلک کریں اور فارم فِل کر کے سبمنٹ کریں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی یونیورسٹی میں پروفیشنلز اجتماع آج ہوگا
28 جون
بروز پیر دعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیرِ اہتمام کراچی یونیورسٹی میں پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اجتماعِ
پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری سیرت النبی کے عنوان سے خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کاانعقاد دوپہر دو بجے LEJ National Science Information
Center, International Center for Chemical and Biological Sciences University of
Karachi میں ہوگا ۔
یونیورسٹی کے پروفیسرز ، لیکچرارز اور طلبہ کو
شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے فقہ المعاملات میں ایک سالہ تخصص
کورس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے
دعوتِ اسلامی کی جانب سے پہلی مرتبہ فقہ المعاملات میں ایک سالہ
تخصص کورس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ اس کورس میں دعوتِ
اسلامی کے مفتیانِ کرام کے علاوہ
بینکنگ اور فنائنس کے ماہرین بھی سسٹم کے متعلق لیکچردیں گے۔ یہ ایک فُل ٹائم تخصص کورس ہوگا۔ کلاسیں
صبح کے اوقات میں ہوں گی جبکہ کچھ کلاسیں شام میں بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ مطالعہ کابھی ایک نصاب ہوگا اور کورس کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ کو معقول
وظیفہ بھی دیا جائے گا۔پہلے سال کی تکمیل
کے بعد منتخب طلبہ کو دوسرے سال تدریب کروائی
جائے گی۔ یہ کورس دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا۔
کورس میں کون شریک ہوسکتا ہے؟
٭درسِ نظامی سے فراغت کی سند اس کے پاس موجود ہو
٭کم از کم گریجویشن پاس ہو
٭انگریزی پڑھنا اور لکھنا آتی ہو
٭انٹرپاس اگرفقہی قابلیت اور انگریزی زبان میں نمایاں صلاحیت کا حامل ہو تو اس کو چانس
دیا جاسکتا ہے
کورس کے اہداف
٭مروجہ تخصص فی الفقہ کی تعلیم و مطالعہ کے ساتھ ساتھ فقہ المعاملات کی بھی خصوصی تعلیم
٭مختلف معاشی اداروں کا مطالعہ وزٹ
٭جدید معاشی اور فنائنس کے نظام کے تعارف پر
ماہرین کے لیکچرز
٭پہلے سال کی تعلیم میں کامیاب منتخب طلبہ کا افتاء کی تدریب کے لئے
انتخاب
٭افتاء کی تدریب میں کامیاب ہونے والوں کو مختلف اداروں میں شرعی رہنمائی کرنے کے لئے تقرری کا موقع
طلباء کا تحریری اور تقریری ٹیسٹ لے کر ان کو
داخلہ دیا جائے گا
داخلہ فارم کا
لنک
ریجن ذمہ دار
حسن عطاری کا قصور کابینہ شیڈول، مختلف دینی کاموں میں شرکت
دعوت
اسلامی کے ریجن ذمہ دار حسن عطاری کا قصور کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے قصور
کابینہ کی مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات کا وزٹ کیا۔ریجن
ذمہ دار حسن عطاری نے قصور کابینہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس
میں انہیں شیڈول کو مضبوط کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعد عصر 2 گھنٹے رات کے مدارس کی نظامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شرکا کو رات کے مدارس کو مضبوط کرنے اور نیو مدارس شروع کرنے کا ذہن
دیا۔ بعد مغرب مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کا
سلسلہ ہوا۔
(رپورٹ: علی رضا عطاری، قصور کابینہ)
آج رات مدنی
چینل پرہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
حاجی اطہر عطاری نارتھ کراچی سے بیان
فرمائیں گے
آج 24 جون بروز جمعرات کو بعد عشاء تقریباً 9:45 پر مدنی چینل پر براہِ
راست ہفتہ وار اجتماعِ پاک کا سلسلہ ہوگا ۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اطہر عطاری ڈپریشن کے اسباب اور اس کے علاج کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماعِ
پاک فیضِ مدینہ مسجد نارتھ کراچی سے براہِ راست نشرکیا جائے گا۔
اہلِ محلہ عاشقانِ رسول سے
شرکت درخواست کی جاتی ہے۔
عالمی مدنی مرکز کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ کا افتتاح آج ہوگا
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں آج 24 جون 2021ء بروز جمعرات ہفتہ وار اجتماعِ پاک کے بعد رات تقریباً 10 بجے فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ
کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب
میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری خصوصی شرکت فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی
کا ایک ایسا آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں علم دین کے شائقین کو قرآنِ
پاک کی تعلیم اور درسِ نظامی سمیت مختلف دینی اور معلوماتی کورس کروائے جاتے ہیں۔ اگر
آپ بھی آن لائن قرآن پاک پڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی اور کورس کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:
گزشتہ روز ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر DHQ
جھنگ شہر میں ڈاکٹرز کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں د عوتِ اسلامی کی مجلس
پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے
خصوصی بیان فرمایا ۔اجتماع میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے افراد نے شرکت کی۔
گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں تربیتی
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں د عوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبا ن عطاری نے خصوصی بیان فرمایا ۔ سیشن
میں کثیر تعداد میں اساتذہ اور کالج کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔