پچھلے دنوں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے نیوکراچی میں قائم فیض ِمدینہ مسجدکا وزٹ کیا۔اس دوران انہوں  نےمرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی محمدعلی عطاری سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار یعقوب عطاری اور رکن شعبہ اویس عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)